ناندیڑ: 26 اکتوبر ۔(ورق تازہ نیوز)قدیم شہر میں کل شب صرافہ بازار میں نامعلوم افراد نے صرافہ تاجر کو بے رحمی سے قتل کردیا ہے۔اس معاملے میں پولیس نے تاجر کی بیوی کی فریاد پر نامعلوم قاتل کے خلاف خلاف مقدمہ درج کر دیا ہے۔ اس واقعے کے بعد صرافہ مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی ہے۔
کل 26اکتوبر کو شہرمیں رات آٹھ بجے کے بعد زدست بارش ہورہی تھی ۔قدیم شہر کے صرافہ بازار میں بھوجالال چوک کے قریب ہی ورما کاتجارتی کامپلکس ہے جہاں پرروی چکروار کی گروکرپا نام سے ٹھوک سونے کی دوکان ہے ۔روی چکروار عمری کے متوطن ہے لیکن ناندیڑ میں انکا گھر ہے اورقدیم مونڈھا میں قیام پذیر ہے ۔ کل شب دوکان میں پوجا پاٹ کرنے کے بعد روی چکروار نے ساڑھے آٹھ بجے اپنے معاونین سے کہا کہ” مجھ سے ملنے کیلئے کوئی آدمی آرہا ہے اسلئے تم سب گھر چلے جاو میں بعد میں دوکان بندکرکے گھرجاوںگا“۔شب سات تاگیارہ بجے کے درمیان شہرمیں زبردست بارش ہورہی تھی ۔
اس دوران نامعلوم ڈکیت چھوٹی سی گلی میںواقع روی چکروار کی دوکان میں داخل ہواااورتیزدھاراسلحہ سے روی چکروار کا بے رحمی سے قتل کردیااوردوکان سے نقدرقم وسونا لوٹ لیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق چکروار کے سرمیںگہری چوٹ تھی۔ چکروار کے گھر واپس نہ آنے پرانکے خاندان والے پریشان ہوگئے اسلئے فون کیالیکن وہ موبائل نہیں اٹھارہے تھے اسلئے انکا بیٹافی الفور دوکان پہنچ گیااس وقت دوکان کاشٹرکھلا ہوا تھا اورانکی نعش پڑی ہوئی تھی ۔اس معاملے میں روی کی بیوی کی شکایت پراتوارہ پولس اسٹیشن میں نامعلوم قاتل کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 302کے تحت مقدمہ کااندراج کردیاگیا۔ اے پی آئی پرلہاد گیتے معاملے کی تفتیش کررہے ہیں۔