ناندیڑ: 28 اکتوبر ۔(ورق تازہ نیوز) قدیم شہر کے صرافہ بازار میں واقع گروکرپاجیولرس میں گزشتہ شب تاجر کوبے رحمی سے قتل کردیاگیاتھا ۔اس معاملے میں پولس نے اصل قاتل کوبالآخر گرفتار کرلیا ہے ۔
نوجوان بھیم کوتلوال نامی قاتل کو پولس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا ہے ۔ آج عدالت میں پیش کرنے پر فرسٹ جوڈیشیل مجسٹریٹ جی ایس پھلجڑے نے قاتل کو 2نومبرتک پولس کسٹڈی ریمانڈ میںرکھنے کاحکم دیا ہے
۔25اکتوبر کی شب نو بجے قدیم شہر کے نگر گلی ‘نزد ہنومان مندر کے پاس رہنے والے بھیم عر ف چھوٹابھیم بھگورام کوتلوال نے روی چکروار کی دوکان میںداخل ہواتھا ۔اورقتل کرنے کے بعد دوکان سے باہر نکلتے وقت اس نے لائٹ بند کردی تھی ۔چکروار کی دوکان سے چوری کامال بھی قاتل کی تحویل سے ضبط کیاگیا ہے ۔جج نے قاتل کو 2نومبرتک پولس کسٹڈی میں بھیج دیاہے ۔