ناندیڑ: (ورقِ تازہ نیوز)پاکیزہ نگر، دیگلور ناکہ ناندیڑ کے رہنے والے ایماندار آٹو ڈرائیور شیخ راج محمد شیخ احمد صاحب نے دیانت داری کی اعلیٰ مثال قائم کی۔اطلاعات کے مطابق، پاروتی بائی اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ تروڑا ناکہ سے صرافہ چوک تک سفر کے لیے راج محمد کے آٹو میں سوار ہوئی تھیں۔ صرافہ چوک پہنچنے کے بعد پاروتی بائی نے جلدی میں اپنا بیاگ آٹو میں ہی بھول گئی۔
جب شیخ راج محمد کی نظر آٹو میں پڑے ہوئے بیاگ پر گئی، تو انہوں نے احتیاطاً اسے کھولا تو اس کے اندر چار لاکھ روپے نقد رقم اور کچھ شناختی دستاویزات موجود تھیں۔
ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے راج محمد نے فوراً سید منور عرف منا کو فون کرکے ساری تفصیل بتائی۔ اگلے روز، اتوار کی صبح وہ ایتوار پولیس اسٹیشن کے ڈی وائی ایس پی پرشانت شندے سے رابطہ کرنے پہنچے۔
ڈی وائی ایس پی پرشانت شندے سر نے پاروتی بائی کو پولیس اسٹیشن طلب کیا، جہاں شیخ راج محمد نے ان کے ہاتھوں پاروتی بائی کا بیاگ بمعہ نقد رقم و دستاویزات واپس لوٹا دیا۔
پاروتی بائی اور ان کے اہلِ خانہ نے راج محمد کا دل سے شکریہ ادا کیا، جبکہ ڈی وائی ایس پی پرشانت شندے صاحب نے بھی شیخ راج محمد کی دیانت داری کی تعریف کرتے ہوئے انہیں گل پوشی کر کے اعزاز سے نوازا۔
یہ واقعہ اس بات کی روشن مثال ہے کہ آج بھی ہمارے معاشرے میں ایسے ایماندار لوگ موجود ہیں جو امانت کو امانت سمجھ کر لوٹانے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔