ناندیڑشہر میں قتل کی سنگین واردات ‘شیخ فاروق کی جان گئی‘دو بھائیوں کو بھی شدیدضربیں

ناندیڑ:4مئی (ورق تازہ نیوز) ناندیڑ دیہی تھانہ علاقہ میں ایک نوجوان کوقتل اور اس کے دو بھائیوں کو شدید زخمی کرنے کا معاملہ سنگین رونما ہوا۔ یہ آج 4 مئی کو شام 4.30 بجے ہوا۔ اس معاملے میں قانونی کارروائی ابھی تک مکمل نہیں ہوئی۔ جناب اشوک راوجی گھوربنڈ صاحب ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن کے انچارج پولیس انسپکٹر ہیں۔

موصولہ اطلاع کے مطابق شیخ فاروق شیخ امین صاحب اور ان کے اہل خانہ پر قاتلوں عبدالستار، عبدالمختار، سہیل اور دیگر نے آج شام تقریباً 4.30 بجے نیو ناندیڑ کے بلیرام پور علاقے میں سنیل نگر، بالٹی فیکٹری کے قریب حملہ کیا۔ حملے کی وجہ پرانی رنجش ہے۔ حملے میں استعمال ہونے والے کئی تیز دھار ہتھیاروں سے شیخ فاروق شیخ امین صاب جاں بحق ہوئے۔ ان کے دو بھائی شیخ رمضان اور شیخ یونس بھی شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کا علاج یشوسائی اسپتال میں کیا جا رہا ہے۔

Leave a comment