اگرتلہ، 20فروری (یو این آئی) تریپورہ پولیس نے شمالی تری پورہ ضلع کے کنچن پور کے سملنگ گاوں میں چھ اژدہوں کا گوشت فروخت کرنے کے الزام میں تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
ان تمام کو حراست میں لینے کے لئے ایک مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ ان لوگوں اسی چندرا ریانگ(60)، رکانجوئے ریانگ(45) اور پرباچے ریانگ (45) کے خلاف جنگلی جانور قانون 1972کے تحت معاملہ درج کرلیا گیاہے۔
شمالی تریپورہ کے ضلعی جنگلاتی افسر نریش بابو نے بتایا کہ ان نوجوانوں نے زرعی کاموں کے دوران کھیت میں ان اژدہوں کو پکڑا تھا اور انہیں اپنے گاوں کٹھال باری لاکر مار دیا تھا اور اس کا گوشت مقامی بازار میں فروخت کرتے تھے۔
اس معاملہ میں اژدہوں کو سب کے سامنے مارنے، ان کی کھال اتارنے اور ٹکڑے کرنے کے ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائر ل ہوئے تھے۔ اس کے بعد مقامی پولیس نے ان ملزمین کی تلاش شروع کردی تھی اور کافی مشقت کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔