ناندیڑ:سیڈکو میں نوجوان کی بجلی کے کھمبے سے لٹکی ہوئی نعش دستیاب

ناندیڑ:15ڈسمبر۔(ورق تازہ نیوز) ایک 17 سالہ لڑکے کی لاش بجلی کے کھمبے سے سویٹر سے لٹکی ہوئی ملی۔ یہ واقعہ آج صبح امبیڈکر چوک پر بس اسٹینڈ کے پیچھے پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ارون رویندر پاولے ( ساکن بلیرام پور، تعلقہ ناندیڑ ) کی لاش 15 دسمبر کو صبح 7 بجے سے پہلے ناندیڑ کے سڈکو علاقے میں ڈوھوڑے کارنر اور رمائی امبیڈکرچوک کے سٹی بس اسٹینڈ کے پیچھے ملی ۔ یہ اطلاع ملتے ہی ہیڈ کانسٹیبل صاحب راو¿ موپاڈے اورکانسٹیبل تانا جی ٹھاکر نے کارگزار پی آئی اشوک گھوربنڈکی رہنمائی میں موقع پر پہنچ کر پنچنامہ کیا۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی۔ خودکشی یا قتل اسکی تفصیلات نہیں ملی ہے۔

ناندیڑ:قدیم مونڈھاسے متصل مُرمراگلی سے نامعلوم شخص کی نعش دستیاب
ناندیڑ:15ڈسمبر۔(ورق تازہ نیوز)آج 15 دسمبر کوقدیم مونڈھاسے متصل مرمورا گلی میں 40-45 سالہ نامعلوم شخص مردہ پایا گیا۔ وزیر آباد پولیس نے اس کے رشتہ داروں کی شناخت کے لیے سرچ وارنٹ جاری کر دیا ہے۔ آج 15 دسمبر کو مرمراسگلی کے شری کانت بالاجی کوٹاوار نے وزیرآبادپولس اسٹیشن کو اطلاع دی کہ کیدارناتھ ٹرینڈنگ کمپنی کے احاطے میں ایک 40-45 سالہ شخص کی موت ہو گئی ہے۔ پولس نے اتفاقی موت کی دفعہ 174کے تحت جرم نمبر65/2021 کے تحت درج کیا ہے۔اس معاملے کی تفتیش پرکاش راٹھورپولس ملازم کے سپرد کی گئی ہے ۔ متوفی کی عمر 40-45 سال کے لگ بھگ ہو گی۔رنگ ساﺅلہ‘چہرہ لمبا ‘قد 166سینٹی میٹر ‘جسم دبلا پتلا ہے۔بال کالے اور سفید ہیں۔ناک سیدھی ہے۔پولیس نے اپیل کی ہے کہ جو بھی ایسے شخص کو جانتا ہے وہ وزیرآباد پولیس کو اطلاع دیں۔اطلاع دینے والے وزیرآباد کے ٹیلی فون نمبر 02462-236500 اور پولیس انسپکٹر جگدیش بھنڈروار کے موبائل نمبر 9923696860 اور پولس افسر پرکاش راٹھوڈ کے موبائل نمبر 9834552957 سے ربط قائم کرسکتے ہیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading