ناندیڑ:دن دہاڑے کار سے نقدی 50لاکھ روپیوں کابیاگ لے کردو لٹیرے فرار

ناندیڑ:15ڈسمبر۔(ورق تازہ نیوز) چوروں نے بھوکر کی منجیت کاٹن کمپنی کے 50 لاکھ روپے کابیاگ فور وہیلر سے چھین لیا۔ ا س معاملے میں سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے پرپتہ چلتا ہے کہ چور کے لیے فور وہیلر کی کھڑکی کو کھلارکھاگیاتھا۔ جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ لوٹ مار کی واردات کو منصوبہ بند طریقہ سے انجام دیاگیاہے۔

مشتبہ لٹیرے

بھوکر کی مشہور منجیت کاٹن ا س کمپنی کی فور وہیلر MH26-AK-7648 کے ڈرائیور نے HDFC بینک سے 50 لاکھ روپے نکالے اور بافنا ٹی پوائنٹ کی طرف چلا گیا۔اس نے گاڑی اسی جگہ کھڑی کی اور نیچے اترا۔گاڑی کے بائیں طرف کی پچھلی کھڑکی کھلی ہوئی تھی۔وہاں کھڑا ایک آدمی کھڑکی کے قریب آیا اور بیگ نکالا۔ پھر وہ آدمی گاڑی کے سامنے آگیا۔ اس کے لیے فور وہیلر کے پیچھے سے ا یک ٹووہیلروالا آیا اور اسے بائیک پرسوارکیا۔جب وہ نکلنے کی کوشش کررہےتھے اسی وقت وہ شخص نیچے بھی گرامگر دائیں طرف جانے والے اس گاڑی کے ڈرائیور کو اسکاکوئی علم نہیں ہوا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نثار تمبولی، پولیس سپرنٹنڈنٹ پرمود کمار شیوالے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نیلیش مورے، اتوارہ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولس سدیشور بھور، پی آئی صاحب راو نرواڑے ، جگدیش بھنڈاروار کے ساتھ کئی پولس افسران و ملازمین وہاں پہنچے۔ پولیس آس پاس کے سی سی ٹی وی فوٹیج، ایچ ڈی ایف سی بینک کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر رہی ہے جہاں سے رقم نکالی گئی تھی، اور اس علاقے کے تمام سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر رہی ہے جہاں چار پہیہ گاڑی بافنا ٹی پوائنٹ تک پہنچی تھی۔ ابھی تک کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا ہے۔ یہ واقعہ چونکا دینے والا ہے اورپوری طرح منصوبہ بندی کے ساتھ یہ واقعہ انجام دیاگیا ہے اسلئے پولس کےلئے اس کاپردہ فاش کرنا بڑا چیلنج ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading