ناندیڑ:ریلوے اسٹیشن پر مسافر کے موبائل اور رقم کی چوری,دو ملزمان گرفتار، ایک فرار

نا ندیڑ:10جون( ورق تازہ نیوز)مورخہ 06.06.2025 کو صبح 06:58 بجے محمد عادِل (عمر 25 سال)، ساکن – دیگلور ناکہ، ناندیڑ نے گورنمنٹ رےلوے پولیس (جی آر پی) ناندیڑ میں شکایت درج کروائی کہ 05.06.2025 کی رات تقریباً 10:15 بجے جب وہ حیدرآباد جانے کے لیے ناندیڑ ریلوے اسٹیشن پر آئے، اور جنرل کوچ میں سوار ہو رہے تھے، تو تین نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کرکے ان کا موبائل فون اور ?2,740 نقد رقم زبردستی چوری کرلی۔

اس شکایت کی بنیاد پرگورنمنٹ رےلوے پولیس (جی آر پی) اور ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) ناندیڑ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ناندیڑ میں جرم نمبر 300/2025، دفعہ 309 بھارتیہ نیای سنہیتا (BNSS)-2023 کے تحت مقدمہ درج کرکے فوری تفتیش شروع کی۔ مدعی کی شناخت کی بنیاد پر دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے اپنے تیسرے ساتھی کا نام پولیس کو بتایا ہے، جو فی الحال مفرور ہے۔اس واردات میں گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ جاری ہے، جبکہ فرار ملزم کی تلاش کی جا رہی ہے۔ مزید تفتیش جی آر پی ناندیڑ کر رہی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading