ناندیڑ:رشوت لینے کے الزام میں پولس انسپکٹر شیخ نذیر گرفتار

ناندیڑ: عمری پولیس اسٹیشن کے ڈپٹی انسپکٹر شیخ نذیر، جو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) بھوکر کے دفتر کے تحت کام کر رہے تھے، کو انسداد رشوت ستانی محکمہ نے گرفتار کر لیا ہے۔عمری میں پولیس کے سب انسپکٹر شیخ نذیر نے ایکسیڈنٹ کیس میں ملزم کی مدد کے لیے 11 ہزار روپے رشوت مانگی۔اس ضمن میں اینٹی کرپشن بیورومیں شکایت درج کروائی گئی تھی جس کے بعد آ ج جال بچھاکر اے سی بی دستہ نے شیخ نذیر کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے ۔

Leave a comment