ناندیڑ:رشوت لیتے ہوئے دو پولس ملازمین گرفتار“ پی آئی تڑکے فرار

کنوٹ:5 1جون ۔(اکرم چوہان)گھریلوتنازعہ کا مقدمہ در ج نہ کرنے کیلئے پچاس ہزار روپے کی رشوت لینے کے معاملے میںاے سی بی نے جمعہ 14جون کی شب جمعدار مدھوکر پانچال اور پانڈورنگ بوئنواڑ کو گرفتار کرلیاتھاآج دونوں کو ناندیڑضلع عدالت میں پیش کرنے پر جج نے انھیں تین یوم تک عدالتی کسٹڈی ریمانڈ میں بھیج دیا ہے ۔ کل ہجوم نے رشوت کی رقم سے بھرا بیاگ پکڑ لیاتھا جس میں پچاس ہزار کے بجائے چارلاکھ 72ہزار روپے نقد پائے گئے ۔ اس معاملے کے اصل ملزم پی آئی تڑکے فرار ہے ۔تفصیل کے مطابق کنوٹ شہر کے نچیکیت نیمانیوار خاندان میں تنازعہ چل رہاتھاا سلئے اُن پر مقدمہ درج نہ کرنے کیلئے پی آئی دلیپ تڑکے نے جمعدار مدھوکر پانچال و پولس نائک پانڈورنگ بوئنواڑ کی مدد سے جمعہ کی شب نیمانیوار کے گھر سے پچاس ہزار روپے کی رشوت قبول کی ۔ لیکن اس وقت اینٹی کرپشن بیوروناندیڑ کے عہدیداران پہلے سے جال بچھائے بیٹھے تھے اورانھوں نے دونوں پولس ملازمین کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔اے سی بی دستہ کے چھاپہ کی اطلاع ملتے ہی پی آئی تڑکے فرار ہوگئے ۔ اس وقت پولس اسٹیشن کے احاطہ میںواقع انکی رہائش گاہ پر ہوم گارڈ کا ملازم مراشو موجود تھا جو ایکک بیاگ لے کر موٹرسائیکل پرفرار ہونے کی کوشش کررہاتھا لیکن ہجوم نے اسے پکڑلیا ۔جس کے بعد بیاگ کو پولس کے سپرد کردیاگیا ۔اس بیاگ کو عوام کے سامنے کھولنے کامطالبہ کرتے ہوئے پولس اسٹیشن کے احاطہ میں ہی لوگوں نے ہنگامہ آرائی کی۔اس لئے رات دیر گئے ایڈیشنل ایس پی وجئے پوار ‘ اے سی بی کے ڈی واے ایس پی وجئے ڈونگرے ‘ماہور کے ڈٰی واےے ایس پی جہروال بھی کنوٹ میںداخل ہوگئے۔ آج ہفتہ کو صبح مقامی پولس نے یہ بیاگ اے سی بی کے سپرد کردیا ۔اے سی بی نے پنچنامہ کرکے بیاگ کو کھولا تو اس میںچار لاکھ 72ہزار روپے ‘ کپڑے پائے گئے ۔لیکن یہ رقم کس کی ہے کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔دریں اثناءآ ج دونوں گرفتار پولس ملازمین پانچال او ربوئنواڑ کو ضلع عدالت میں پیش کیاگیا ۔ عدالت نے دونوں کو پیر تک عدالتی تحویل میں رکھنے کاحکم دیا ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading