ناندیڑ:راشن کارڈ بند ہونے پرمتاثرہ شخص نے تحصیلدار کے کیبن میں ہی زہر پی لیا

قندہار:10اگست ۔(ورق تازہ نیوز)میرا راشن کارڈ کیوں بند کیاگیا؟ مجھے آٹھ ماہ سے اناج کیوں نہیں دیاگیا؟ اس طرح کے سوالات پوچھتے ہوئے قندہارتعلقہ کے کلہاڑی کے شکایت کنندہ وینایک سون کامڑے نے قندہار کے تحصیلدار کے کیبن میں ہی زہریلی دوا پی لی ۔اس واقعہ سے تعلقہ میں ہلچل مچ گئی ہے۔

تفصیل کے مطابق کلہاڑی دیہات کے مادھو قندہارے و ایڈوکیٹ ملند سون کامڑے ان دونوں کی سستے انا ج کی راشن کی دوکانیں ہیں ۔ اسی گاوں کے وینائک سون کامڑے و چند کارڈیافتگان نے دونوں دوکانداروں کے خلاف تحصیلدار کے خلاف شکایت کی تھی ۔اسلئے محکمہ سپلائی نے شکایت کنندہ سو ن کامڑے وکچھ کارڈ یافتگان کو متبادل نظم کرکے روئی گاوں میں راشن دوکاندار کے پاس بھیج دیا اور کلہاڑی میں اناج کی تقسیم کی جارہی ہے ۔ لیکن سال 2017میں آٹھ ماہ کااناج نہ ملنے پر سون کامڑے نے شکایت کی تھی ۔اسلئے قندہار کے راشن دوکاندار و سپلائی آفیسر نے ہیراپھیری کی ہے ۔ان دنوں کی تفتیش کی شکایت سون کامڑے نے مسلسل تحصیلدار کے پاس کی تھی ۔

اسی بات پر باز پرس کیلئے صبح کے وقت سون کامڑے نائب تحصیلدار تاڈیوار کے دفترمیںگیاتھا اس کے بعد دونوں بھی تحصیلدار سکھارام کے کیبن میں پہنچے لیکن سون کامڑے نے کہاکہ اس نے زہر پی لیا ہے اورزہر کی بوتل ساتھ میں ہے اسکے بعد وہ زمین پرگر گیااس وقت آفس میں موجود ملازمین کیدار ‘ اسمعٰیل بیگ ‘محمدحمید کے علاوہ دیگر ملازمین نے سون کامڑے کوابتدائی علاج کیلئے دیہی اسپتال قندہار میں د اخل کیااسکے بعد مزید علاج کیلئے وشنوپوری اسپتال میں داخل کردیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading