ناندیڑ: 22 اکتوبر ۔(ورق تازہ نیوز)گزشتہ روز ناندیڑ میں حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کا معاملہ رونما ہوا تھا جس کے بعداتوارہ پولس اسٹیشن کے احاطہ میں ہزاروں مسلم نوجوان جمع ہوگئے تھے.لیکن ایس پی کی ملزم کے خلاف کاروائی کے تیقن کے بعد ہجوم واپس ہوگیاتھا لیکن آج دوپہر بعد نماز ظہر دیگلورناکہ چوراہے پر چند نامعلوم اشرار نے ایس ٹی بس کور وک کراچانک سنگباری شروع کردی جس سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے ۔
اس کے علاوہ اس معاملے کی رپورٹنگ و شوٹنگ کرنے پہنچے ”میری آوا ز سنو“ یوٹیوب چینل کے نمائندے مبین کامرانی پرکچھ افراد نے حملہ کرکے انکا کیمرہ توڑ پھوڑ دیا۔
اس معاملے میں اتوارہ پولس اسٹیشن میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایاگیا ہے ۔ایڈیشنل ایس پی دتاتریہ راٹھوڑ نے کہاکہ واقعہ کی رپورٹنگ کرنے آئے صحافی پر اس طرح کا حملہ کرنا مناسب نہیں ہے ۔اس لئے پولس ملزمین کے خلاف کاروائی کرکے گرفتار کرے گی ۔