ناندیڑ:12جنوری ( ورق تازہ نیوز) دیگلور ناکہ کے علاقے میں میونسپل کارپوریشن اور حکومت مہاراشٹر کی طرف سے بہت سے ترقیاتی کاموں کو منظوری دی گئی ہے، جن میں سے فی الحال جو کام ہو رہے ہیں ان میں سے بہت سے کاموں کا معیار انتہائی خراب دیکھا جا رہا ہے۔ این سی پی یوتھ سٹی صدر رو¿ف زمیندار نے ناندیڑ کے کلکٹر سے اس طرف توجہ دینے کی درخواست کی ہے۔
انہوں نے ایک بیان کے ذریعے انتباہ بھی دیا ہے کہ اگر کام کے معیار کو بہتر نہیں کیا گیا اور متعلقہ گتہ دار کے خلاف مناسب کارروائی نہیں کی گئی تو نیشنلسٹ یوتھ کانگریس پارٹی کی جانب سے سخت احتجاج کیا جائے گا۔ اس میمورنڈم کی کاپیاں وزیر اعلیٰ، حکومت مہاراشٹر اور میونسپل کارپوریشن کمشنر کو بھی دی گئی ہیں۔
اس موقع پر شیخ رو¿ف زمیندار (ضلع سٹی صدر، نیشنلسٹ یوتھ کانگریس، ناندیڑ)، دھننجے سوریاونشی (ضلع دیہی صدر، نیشنلسٹ یوتھ کانگریس، ناندیڑ)، نکھل شیو نائک (ریجنل سکریٹری، نیشنلسٹ یوتھ کانگریس)، محمد سرفراز احمد، (ضلع)۔ سٹی سکریٹری، ناندیڑ) نعیم خان، ایڈویٹ بالو نروادے، عتیق بلڈر، پنکج کامبلے، عبدالستار، ہرش راج سنگھ رندھاوا، کامران خان، محمد نثار، انیل سرودے، تکارام سوریاونشی، سدھارتھ جوندھلے، گنیش اتم واڈجے، وجے گھوگرے، تلجیش ٹھاکر موجود تھے۔