ناندیڑ:دھنے گاوں کی رﺅف کالونی میں چوری کی واردات

ناندیڑ:14مارچ (ورق تازہ نیوز)ناندیڑدیہی پولس اسٹیشن حدود کے دھنے گاوں مجاہد پیٹھ میں واقع رﺅف کالونی میں ایک مکان سے آج علی الصبح چوروں نے نقد رقم ‘سونے چاندی کے زیورات سمیت چھ لاکھ روپیوں سے زائد کا مال چوری کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق روف کالونی کے سان غلام محسن عبدالحمیداور انکی بیوی زبیدہ انجم(دونوں ٹیچر) اپنی فیملی کے ساتھ قیام پذیر ہے ۔

انکا ایک بیٹا مسابقتی امتحان کی تیاری کررہاتھا اسلئے کل شب اپنے گھر نہیںآیاتھا ۔ دونوں میاںبیوی اپنے چھوٹے بیٹے کو لے کرصبح کے وقت اسکول گئے تھے ۔ اسکے بعد صبح آٹھ بجے مسابقتی امتحان کی تعلیم مکمل کرکے گھرلوٹے بیٹے کو درواز ے کاقفل ٹوٹا ہوا نظر آیا۔گھر کے اندر جاکر دیکھاتو کمرے سے 14تولہ سونے کے زیور مالیت پانچ لاکھ 88ہزار روپے اور 80روپے نقدم چوری ہوگئے تھے ۔

اس واقعہ کی اطلاع دیہی پولس اسٹیشن کو ملتے ہی اعلیٰ پولس آفیسر اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے واردات پہنچ گئے اور گھر میںنصب سی سی ٹی وی کیمرے کی جانچ کی جس میںانکشاف ہوا کہ ایک شخص گھر کے اندر داخل ہورہا ہے لیکن بعد میںچور نے کیمروں کو بند کردیا

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading