ناندیڑ:دوسرے کی بیوی کو معشوقہ بناکر قتل کرنے والاگرفتار

ناندیڑ:25۔اپریل(ورق تازہ نیوز) بھوکر پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے مبینہ طور پر اپنی گرل فرینڈ کو اس وقت پتھر مار کر ہلاک کر دیا جب وہ اپنے شوہر اور بچوں کے پاس واپس جا رہی تھی۔سکھارام جگروپ عمر 43 سال، پیشہ (ویٹر) ذات- بنجارہ ساکن شیونی تعلقہ کنوٹ ضلع ناندیڑ کی شکایت کے مطابق اس کی بیوی شوبھا بائی زوجہ سکھارام عمر 40 سال اور سریش بلیرام عمر 35 سال کے درمیان معشوقہ چل رہاتھا ۔

سریش آڈے اسے لے کر چلاگیاتھا۔24 اپریل کو جب وہ اپنے شوہرکے پاس واپس آرہی تھی تو سریش آڈے نے اسے اپنے شوہر اور بچوں کے پاس جانے سے منع کر دیا۔اوراسے رائے کھیڑ علاقہ میں لے جاکراسکاپتھر سے کچل کرقتل کردیاتھا۔اس شکایت کے مطابق، بھوکر پولیس نے سریش آڈے کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 302، 504 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ سریش آڈ بھوکر فی الحال پولیس کی حراست میں لیا ہے۔انسپکٹر وکاس پاٹل کی رہنمائی میں اسسٹنٹ انسپکٹر تمبولی مزید تفتیش کر رہے ہیں۔قتل کا معاملہ 25 اپریل کو صبح 9 بجے منظر عام پر آیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading