ناندیڑ:دار العلوم غریب نواز کے حافظ محمد مدثرنے ایک نشست میں مکمل قرآن پاک سنایا

ناندیڑ:8جنوری(ور ق تازہ نیوز)قرآن پاک کے حفظ و ضبط اور حفاظت و صیانت کا مبارک سلسلہ عہد نبوی سے متواترطور پر چلا آرہا ہے ۔ دور حاضر تک کوئی ایسا دور نہیں گزرا جس میں حافظ قرآن نہ پائے جاتے ہوں ،ہر قرن اور ہر صدی میں ہزاروں لاکھوں حافظ قرآن پائے جاتے رہے اور قیامت تک ان شاءاللہ پائے جاتے رہیں گے ۔لیکن حفاظ کرام کی اس ازدہام کثیر میں چند ہی حافظ ایسے ملیں گے جنہوں نے ایک نشست میں پور ا قرآن پاک سنانے کی سعادت حاصل کی ہو ۔مگر بحمدہ تعالیٰ مراٹھواڑہ کی مرکزی درسگاہ دار العلوم غریب نواز ناندیڑ میں آج کئی سالوں سے یہ سلسلہ جاری ہے کہ ہونہار اور باذوق طلباءہر سال ایک نشست میں قرآن مقدس سنا رہے ہیں ۔اسی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے اس سال دار العلوم ہذا کے ایک باذوق ،محنتی اور ہونہار طالب علم حافظ محمدمدثر بن حافظ محمد مہتاب (امبا جوگئی ) نے ایک نشست میں پورا قرآن پاک زبانی سنایا۔واضح رہے کہ ۷جنوری ۹۱۰۲ ء بروز پیر صبح ۶بجکر ۵۳منٹ سے استاذ محترم حضرت قاری محمدتوفیق صاحب استاذ دارالعلوم ہذا نے قرآن پاک سننا شروع کیا اور بیچ میں ضروری وقفے کے ساتھ بحمدہ تعالیٰ رات ۷بجے قرآن پاک مکمل ہوا ،جس کے بعد ایک مجلس رکھی گئی جس میںبچے کی گل پوشی ،شال پوشی اور نقدی انعامات سے نوازا گیا۔خیال رہے کہ سماعت قرآن کریم کے لئے حضرت حافظ محمد مہتاب صاحب خطیب وامام ایک منارہ مسجد امباجوگئی ،حضرت حافظ وقاری عبد القادرصاحب خطیب وامام شاہی مسجدناندیڑ،حضرت حافظ و قاری محمدعلی شیر رضوی صاحب خطیب وامام جامع مسجد عیسیٰ پور دھرن ،حضرت حافظ و قاری مولانا غلام محمدصاحب خطیب وامام نورانی مسجد بسمت ،حضرت حافظ وقاری مولانا عبد الستارصاحب خطیب وامام ایک منارہ مسجد ہنگولی اورحافظ عبد الجبارصاحب امباجوگئی خصوصی طور سے موجود تھے ۔اورحضرت مفتی منشاد احمد مصباحی صدر المدرسین دار العلوم ہذا ، مولانا رفیق برکاتی ، مولانا سید احمد علی مصباحی ،مولانا عبدالرحمن قادری ،قاری راقب امجدی ،حافظ ایوب رضوی،حافظ عالم قادری و حافظ سالم القادری صاحبان و اراکین کمیٹی و دیگر باشندگان شہر نے بھی گاہ بگاہ حاضر ہو کر قرآن پاک سماعت فرمایا ۔دار العلو م کے صدر المدرسین ،جملہ اساتذہ¿ کرام اور انتظامیہ حضرات بچے کے روشن مستقبل کے متمنی اور ترقی کے لئے دعا گو ہیں ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading