ناندیڑ:9جون( ورق تازہ نیوز)ٹیمبھورنی گاوں تعلقہ حمایت نگر میں 75 سالہ دادی کو اس کے پوتے نے قتل کردیا اور اس کے گھر سے 2 لاکھ 74 ہزار روپے کا مال چوری کرلیا گیا۔کشن راو¿ دتا راو وانکھیڑے کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق 3 اور 5 جون کی شام کے درمیان گیا بائی رام جی توار عرف دیوسارکر (75)
سالہ ساکن ٹیمبھورنی تعلقہ حمایت نگر،کو پوتا ماروتی عرف بالو پانڈورنگ وانکھیڑے (35) ساکن دیگھی تعلقہ ہمایت نگر نے اپنی دادی کا قتل کیا اور اس کے گھر سے 23 گرام سونے کے زیورات جن کی مالیت 1 لاکھ 84 ہزار روپے اور نقدی 90 ہزار روپے ہے، کل 2 لاکھ 74 ہزار روپے کی رقم زبردستی چرا لی۔
حمایت نگر پولیس نے اس واقعہ کو جرم نمبر 122/2025 کے تحت درج کیا ہے اورحمایت نگر پولس انسپکٹر امول بھگت مزید تحقیقات کررہے ہیں۔