ناندیڑ:27/ ستمبر ۔ (ورقِ تازہ نیوز)حمد بن حسن باوزیر عرف حمد چاوس گتہ دار ساکن بروڈ گلی ناندیڑ عمر 75 کا اج بروز جمعہ بعد نماز مغرب مختصر سی علالت کے باعث انتقال ہوگیا۔

مرحوم کی نماز جنازہ سرائے میر عالم ناؤ گھاٹ میں کل بروزِ ہفتہ صبح 10 بجے ادا کی جائے گی اور تدفین اسی سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ وہ ،علی باوزیرگتہ دار،سالم باوزیر کے والد محترم تھے۔پسماندگان میں اہلیہ ،بیٹے،بیٹیاں۔ پوتے پوتیاں ،نواسے نواسیاں ہیں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔