ناندیڑ:حرکت قلب بند ہونے سے محمد ارشاد علی کا انتقال

ناندیڑ:13. ڈسمبر۔ (ورق تازہ نیوز) ناندیڑ شہر کے حضرت پیر برہان نگر گلی نمبر 10 کے ساکن جناب محمد ارشادعلی ولد محمد امجد علی عمر تقریباً 45 سال کا کل شب ایک بجے حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال ہوگیا۔

آج بروز اتوار صبح گیارہ بجے مسجد صالحین پیر برہان نگر میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور اسری نگر کے قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین۔ واضح رہے کہ محمدارشاد علی ملنسار اور خوش مزاج طبعیت کے مالک تھے وہ سلمان خان ملک ایجنسی میں خدمات انجام دیتے تھے۔پسماندگان میں اہلیہ۔دو بیٹے ایک بیٹی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں