ناندیڑ:جھوٹے وعدے کرنے والی حکومت کو بے دخل کریں: امیتا چوہان

ناندیڑ:18جنوری(ورق تازہ نیوز) :

ملک کی عوام کو جھوٹے وعدے کرکے اقتدار میں آنے والی بی جے پی حکومت کو اب بے دخل کرنے کا وقت آچکا ہے۔ اچھے دن کا خواب دکھا کر بی جے پی لیڈروں نے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔

پچھلے ۴ سال میں بی جے پی حکومت کی جانب سے ایک بھی وعدہ پر عمل آوری نہیں ہوئی ہے۔ آج کسان‘ تاجر پریشان حال ہے۔ اب وقت آچکا ہے کہ مرکز اور ریاست کی بی جے پی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کریں۔ اس طرح کا اظہار خیال بھوکر حلقہ کی ایم ایل اے امیتا چوہان نے کیا۔ لوک سبھا چناﺅ کے مد نظر وہ ناندیڑ ضلع کے مختلف علاقوں کے دورے پر مصروف ہیں۔ بلولی تعلقہ کے لوہہ گاﺅں‘ ارلی‘ میں بوتھ کمیٹی ورکرس کا جلسہ منعقد ہوا تھا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی امر ناتھ راجورکر‘ سابقہ ایم ایل اے انتاپورکر‘ سابق میئر منگلا نمکر‘ ضلع پریشد صدر سنجے بیڑگے‘ ترجمان سنتوش پانڈاگڑے‘ ایس سی سیل کے ضلع صدر سونڈارے‘ و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیتا چوہان نے کانگریس کے ورکرس سے کہا کہ وہ آئندہ چناﺅ کے لئے تیار ہوجائیں۔ بوتھ ایجنٹ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھائیں۔ بی جے پی نے لوک سبھا چناﺅ سے قبل عام لوگوں سے کہا تھا کہ اُن کے کھاتوں میں ۵۱ لاکھ روپیئے آئیں گے مگر آج تک ایک روپیہ بھی نہیں آیا۔ بیرونی ملکوں سے کالا دھن بھی نہیں لایا گیا۔ ملک میں مہنگائی بڑھ چکی ہے۔ پیٹرول ‘ ڈیزل‘ گیس کی قیمتوں میں روزآنہ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ عام لوگوں کو راحت پہنچانے کے لئے مرکز اور ریاست کی حکومتوں نے کوئی کام انجام نہیں دیا۔ ایسی حکومت کو اب اقتدار میں رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔ امر ناتھ راجوکر نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کے سامنے بی جے پی لیڈر جب الیکشن میں آئے تو اُن سے پچھلے پانچ سال کا حساب پوچھا جائے۔ کانگریس کے دور اقتدار میں غریبوں کے لئے کئی اسکیمات شروع کی گئی تھی جس سے لوگ آج بھی فائدہ اٹھارہے ہیں۔ مودی حکومت کے دور میں بھرشٹاچار بڑھ چکا ہے۔ مخصوص تاجروں کو فائدہ پہنچانے کا کام نریندر مودی کی جانب سے کیا گیا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading