ناندیڑ:تین مقامات پر مٹکے کے اڈوں پر دبش

ناندیڑ:6اگست ( ورقِ تازہ نیوز) شہر کے بس اسٹیشن تا دیگلور ناکہ کے اس راستہ پر چلنے والے مٹکوں کے اڈوں کے علاوہ اردھاپور شہر کے دو مقامات پر پولیس نے مٹکے کے اڈے پر دبش دی۔ اس کارروائی میں جوے کے سامان کے علاوہ 6 ہزار روپئے ضبط کیے گئے۔

وزیر آباد پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع بس اسٹیشن تا دیگلور ناکہ روڈ پر چلنے والے مٹکے کے اڈوں پر دبش دے کر چند قمار بازوں کو حراست میں لینے کے علاوہ جوے کا سامان اور نقد 1300 روپئے ضبط کیے گئے۔ جبکہ اردھاپور شہر کے کامٹھا موضع میں بس اسٹیشن کے قریب چلنے والے جوے کے اڈے پر دبش دی گئی۔

یہاں سے جوے کا سامان اور 1940 روپئے ضبط کیے گئے۔ تیسری کاروائی موضع بارس گاﺅں میں چلنے والے جھنّامنّا نام کا جوا کھیلنے والوں پر کی گئی اور ان کے قبضہ سے 2910 روپئے ضبط کیے گئے۔ اس معاملہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading