ناندیڑ:تلوار سے نوجوان کا ہاتھ کاٹنے کے معاملے میں تین ملزمان کو پولیس سڑک پر پھیرایا

ناندیڑ: 23 جولائی ۔( ورقِ تازہ نیوز)معمولی تنازعہ پر ایک نوجوان کا ہاتھ کاٹنے والے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد پولیس نے ناندیڑ شہر میں اسے گھومایا۔ایک کلومیٹر تک پیدل چلایا گیا۔ 20 جولائی کی رات بھاگیہ نگر پولیس اسٹیشن حدود کے علاقہ میں پارکینگ کی معمولی بات پر مارپیٹ کا واقعہ پیش آیا۔

اس وقت ملزمان نے تلوار کے وار سے 37 سالہ تریشرن تھوراٹ کا ہاتھ کلائی سے کاٹ دیا۔ اس معاملے میں بھاگیہ نگر پولیس نے مقدمہ درج کر کے سورج بسوتے، آکاش رنمالے، وجے جادھو کو گرفتار کر لیا۔

دریں اثنا، بھاگیہ نگر پولس اسٹیشن کے پولس انسپکٹر سوریہ موہن بولامواڑ نے مجرمین پر مضبوط پکڑ رکھنے کے مقصد سے آج تینوں ملزمان کو شہر میں گھوما یا ۔ بھاگیہ نگر تھانے سے جنگم واڑی اور واپس تھانے لے جایا گیا۔ اس وقت تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

خاص بات یہ ہے کہ ناندیڑ میں پہلی بار ملزمین کو اس طرح سزا دی گئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس قسم کی کارروائی سے یقیناً جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور اگر ایسی کارروائی کی گئی تو اس سے جرائم پیشہ افراد کی حوصلہ افزائی نہیں ہوگی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading