بلولی:7فروری ( ابرار بیگ ) بلولی سے تعلق رکھنے والے ملنسار خوش مزاج شہر کی معروف شخصیت جناب سابق امیر تبلیغی جماعت و کانگریس کے سینر لیڈر الحاج ڈاکٹر وحیدالدین فاروقی صاحب کا 80 سال کی عمر میں قلب پر حملہ کے باعث نماز تہجد کی ادائیگی کے بعد انتقال ہوگیا۔ مرحوم گزشتہ دو روز سے بلولی میں 12اور13 فروری کو ہونے والے ضلع سطحی عمومی اجتماع کے میدان کے منڈپ میں اجتماع کی کامیابی کے سلسلہ میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمرا ہ اعتکاف میں تھے اسی دوران 8 فروری کو داعی اجل کو لبیک کہا۔ اطلاع ملتے ہی مرحوم کے دیدار کے لیے بڑی تعداد میں لوگ انکے گھر پہنچے لگے۔ بعد ازاں انکی نماز جنازہ بعد نماز عصر مولانا سعد عبداللہ ندوی امام و خطیب مسجد قیوم پلاٹ ناندیڑ کی امامت میں بلولی کی تاریخی جامع مسجد کے احاطہ میں ادا کی گئی۔اس موقع پر تبلیغ جماعت کے ضلعی ذمہ دار عبدلقیوم صاحب بھی موجود تھے۔ اسکے علاوہ مرحوم کو پرسہ دینے والوں میں دیگلور بلولی حلقہ کے رکن اسمبلی سبھاش سابنے، ضلع پریشد رکن مینل تائی کھتگاوکر، کانگریس پارٹی کے سابق اسٹینڈنگ کمیٹی چیرمین شمیم عبداللہ، کانگریس پارٹی ترجمان منتجیب الدین ، مجلس کے ضلع صدر فیروز لالہ، سابق صدر بلدیہ سنتوش کلکرنی، یادو راو تڑمے، کونسلر انوپ انکوشکر، ا±تم جٹے، ساءارگلوار، یشونت گادگے،صحافی ابرار بیگ، شیخ مجاہد، گوتم لنکے، بابو راو انگڑے، کے علاوہ دیگر مزہبی، مللی، سیاسی، سماجی، لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے۔ مرحوم کے پسماندگان میں 9 لڑکے اور ایک لڑکی ہے۔مرحوم بلولی کانگریس کے شعبہ اقلیت کے سابقہ صدرو سماجی کارکن ‘ صحافی ولی الدین فاروقی کے والد تھے۔ مزید تفصیلات کے لیے موبائل نمبر 9545138786 پر رابطہ قائم کریں۔