ناندیڑ:بی جے پی عہدیدار کی پولس والوں نے پٹائی کردی ٗ برطرفی کا مطالبہ

ناندیڑ:9اکتوبر(ورقِ تازہ نیوز)دُرگا وسرجن جلوس کے موقع پر بھاگیہ نگر پولیس کی جانب سے بی جے پی عہدیدار سشیل چوہان سے مارپیٹ کیے جانے کی مذمت میں آج بی جے پی کارکنان نے ضلع سپرنٹنڈنٹ پرمود شیوالے سے ملاقات کرتے ہوئے ایک

محضر کے ذریعے خاطی پولیس افسران کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔ 6اکتوبر کو شہر کے شیونگر میں دُرگا وسرجن کے موقع پر عقیدت مندوں کا کافی ہجوم ہوگیا تھا۔

جسے دیکھتے ہوئے بی جے پی کے ضلع نائب صدر سشیل چوہان نے میونسپل ملازمین کو طلب کرتے ہوئے درگاہ وسرجن کے پر امن انعقاد کی اپیل کی، تاہم اس درمیان سشیل چوہان اور پولیس کے درمیان بحث و تکرار ہوگئی۔

جس کے بعد پولیس نے سشیل چوہان کے ساتھ مارپیٹ کی۔ اس واقعہ کے بعد بی جے پی کارکنان بھاگیہ نگر پولیس پر کافی برہم ہوگئے اور انہوں نے ضلع سپرنٹنڈنٹ سے خاطی پولیس عہدیداران کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading