لوہا (ضلع ناندیڑ)یہاں کے بس اسٹیشن کے قریب 200فٹ اونچے موبائل ٹاور پر چڑھ کر شادول شیخ نے اپنی بیوی کو واپس بلانے کی کوشش کی، جو کہ مائکے گئی ہوئی تھی اور واپس نہیں آ رہی تھی۔ اس نے ویڈیو کال کے ذریعے اپنی بیوی سے بات کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر وہ واپس نہ آئی تو وہ خودکشی کر لے گا۔
دونوں میاں بیوی گونگے بہرے ہیں۔ یہ واقعہ شام 6:30 بجے پیش آیا۔بیوی کے مائکے کے رشتہ دار اسے واپس نہیں بھیج رہے تھے، جس کی وجہ سے شوہر شادول شیخ نے اتوار کی شام کو شہر کے بس اسٹیشن کے قریب موبائل ٹاور پر چڑھنے کا فیصلہ کیا۔
چڑھنے سے پہلے اس نے رشتہ داروں کو بتا دیا کہ وہ کود کر خودکشی کر لے گا۔ ٹاور کی چوٹی پر پہنچ کر اس نے اپنی بیوی کو ویڈیو کال کی۔ دونوں میاں بیوی گونگے اور بہرے ہیں۔ دونوں کے درمیان ایک گھنٹے کی بات چیت کے بعد مسئلہ حل ہوگیا۔
اس دوران پولیس اور رشتہ داروں کی مداخلت سے شوہر کو ٹاور سے نیچے اتارنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔