ناندیڑ:بیئربار میں گھس کرکاونٹر سے جبراً25ہزار روپے نکال لئے

ناندیڑ:1 1جون ۔( ورق تازہ نیوز)بیئربار میں گھس کو مینجر و ملازمین کو دھمکی دے کر کاو¿نٹرسے جبراً25ہزار روپے چھین لینے کاواقعہ 10جون کو واگھالہ میں واقع بیئر بار میں رونما ہوا ۔تفصیل کے مطابق واگھالہ میں MH 26 نام سے بیئربار ہے ۔10جون کو صبح گیارہ بجے ایک شخص بار میں آیااور مینجر آڈے و ملازم گوئند دشرتھ گھوڈکے سے کاونٹر سے پیسے دینے کامطالبہ کیا جس پرمینجر نے رقم دینے سے انکار کردیا جس کے بعد ملزم نے راہول نام ملاز م کے ہاتھ پر بوتل مار کرزخمی کردیااورکاو¿نٹرسے نقد 25ہزار روپے جبراً چھین کر جان سے مارنے کی دھمکی دے کر ملزم فرار ہوگیا ۔مینجر نے بار کے مالک سنتوش نارائن گٹے کو اس واقعہ کی اطلاع دی گئی انھوں نے فی الفور دیہی پولس اسٹیشن سے ربط قائم کرکے جبراً چوری کی شکایت درج کروائی ۔ ملزم کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 394کے تحت جرم درج کردیا گیا ہے ۔ پی ایس آئی شیخ جاوید معاملے کی تفتیش کررہے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading