ناندیڑ، 20 اگست: ناندیڑ ضلع میں املاک کے خلاف ہونے والے جرائم کی روک تھام اور زیر التوا جرائم کا سراغ لگانے کے لیے پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیلابھ روہن کی ہدایت پر خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔ اسی مہم کے تحت سون کھیڑ پولیس نے کھیت سے بھینس چوری کے معاملے کو حل کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔پولیس کے مطابق جاناپوری کے ایک کسان اپنے کھیت میں مویشی پالتے ہیں۔ ان کے باڑے میں ایک بھینس بندھی ہوئی تھی۔
7 اگست 2026 کی رات تقریباً 9:30 بجے سے 8 اگست کی صبح 5 بجے کے درمیان نامعلوم افراد نے کھیت کے باڑے سے بھینس چوری کرلی۔اس معاملے میں سون کھیڑ پولیس اسٹیشن میں جرم نمبر 193/2026 کے تحت بھارتیہ نیائے سنہتا (BNS) 2023 کی دفعہ 303(2) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔مقدمہ درج ہونے کے بعد سون کھیڑ پولیس نے تحقیقات تیز کرتے ہوئے دستیاب معلومات اور تکنیکی تفتیش کی بنیاد پر ملزمان کی تلاش شروع کی۔
تفتیش کے دوران پولیس نے دتا کاشی ناتھ کدم، عمر 40 سال، مادھو شیواجی یولے، عمر 50 سال، کیشو کاشی ناتھ وانکھیڑے، عمر 35 سال، تینوں ساکن جاناپوری، ناندیڑ، اور شکیل شفیع صاب، عمر 35 سال، ساکن سون کھیڑ، ناندیڑ کو حراست میں لیا۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چوری کی گئی ایک بھینس، جس کی اندازاً قیمت 70 ہزار روپے ہے، پنچوں کی موجودگی میں برآمد کرلی۔ معاملے میں مزید قانونی کارروائی سون کھیڑ پولیس کی جانب سے جاری ہے۔یہ کامیاب کارروائی پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیلاب روہن کی ہدایت پر اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر بھاگوت ناگرگوجے اور پولیس اہلکار گیانیشور تیڑکے، وشوناتھ ہمبردے، اتم دیوکَتے، کیشو منڈکر، شنکر یاباجی اور ریجیت واڑ، تمام تعینات سون کھیڑ پولیس اسٹیشن، نے انجام دی۔