ناندیڑ:بھاسکرراو پاٹل کھت گاونکر دوبارہ کانگریس میں؟ضلع میں تین اسمبلی حلقوں پردعویٰ

ناندیڑ:11ستمبر ( ورق تازہ نیوز)ایک وقت پر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ رہے چکے بھاسکرراوپاٹل کھت گاونکر جو کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرچکے تھے اور دوبارہ کانگریس میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں کیونکہ انہوں نے لوک سبھا انتخابات کے وقت بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی تھی ویسے وہ دو مرتبہ بی جے پی میں شمولیت اختیار کر چکے تھے لیکن اب دوبارہ کانگریس میں واپس آ رہے ہیں۔

انکی آیارام گیا رام کی سیاست سے ورکرس پریشان ہیں۔ چند ماہ بعد ہونے والے ریاستی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر وہ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں اور ایسی بحث بھی ہے کہ کانگریس کے اعلی کمان نے ان سے بات چیت بھی کی ہے اور ان کے تین نمائندوں کواسمبلی چناو میں ناندیڑ ضلعے میں کانگریس پارٹی اپنا ٹکٹ دے گی ویسے کھت گاونکر اپنی بہو ڈاکٹر مینل تائی کھت گاونکر کو اسمبلی کا ٹکٹ دلوانے کے لیے بہت کوشاں ہےں۔ اس سے قبل انہوں نے بی جے پی میں رہتے ہوئے ایم پی کا ٹکٹ بھی اپنی بہو کے لیے مانگا تھا لیکن بی جے پی نے انکے مطالبہ کو مسترد کرتے ہوئے اس وقت کے رکن پارلیمنٹ اور ایم پی پرتاپ پاٹل چکھلی کرکو دوبارہ امیدوار دی تھی۔

اسمبلی یانتخابات میں اگر کسی بھی پارٹی سے لھت گاونکر کی بہو کو ٹکٹ نہیں دیا گیا تو وہ آزاد امیدوار کے طور پر الیکشنلڑنے پر بضد ہے۔ اسی بات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ناندیڑ میں کانگریس کے لیڈران نے کھت گاونکرسے ربط قائم کرکے انہیں دوبارہ کانگریس میں واپس آنے کے لیے تیار کیا اور ایسی اطلاع ہے کہ کھت گاونکرنے کانگریس پارٹی کے اعلی لیڈران سے بھی بات چیت کی ہے اور ناندیڑ ضلع میں انہیں تین نشستوں پر اپنے مزار کھڑے کرنے کو اجازت دنے پرغور کیاجارہا ہے ۔اس لیے عنقریب کھت گاونکر اپنے دیگر حامیوں کے ہمراہ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے جا رہے ہیں۔

ایسے اطلاع ہے کہ کھت گاو نکر نے تین اسمبلی نشستوں یعنی نائیگاوں ‘ دیگلور اور ناندیڑ حلقہ جنوب سے اپنے امیدوار کھڑے کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔دوسری جانب لوک سبھا کے ضمنی انتخابات بھی اسمبلی انتخابات کے ساتھ ہونے جا رہے ہیں اس لیے وسنت چوہان کے فرزند رویندر چوہان کو کانگریس کی پارٹی سے امیدواری دیے جانے کا تقریبا طے ہو چکا ہے اس لیے کھت گاونکر نے بھی اس ضمنی چناو¿ میں چوہان کو بھرپور تائید و حمایت دینے کا پارٹی ہائی کمان کو تیقن دیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading