ناندیڑ:ایک لاکھ کی رشوت مانگنے والے کشور شرما کےخلاف مقدمہ درج

ناندیڑ:8مارچ۔(ورق تازہ نیوز)زمین ایکوائر آفیسر و لینڈ ریکارڈ دفتر کے افسران کی جانب سے 21 لاکھ 14ہزار 197 روپیوں کی رقم بینک اکاونٹ میں جمع کرنے کیلئے ایک روپیوں کی رشوت کامطالبہ کرنے والے کے خالف اینٹی کرپشن بیورو محکمہ نے مقدمہ درج کردیا ۔

حکومت مہاراشٹر نے قومی شاہراہ نمبر 361کیلئے ناندیڑ ضلع میں سینکڑوں ایکڑ اراضی حاصل کی ہے ۔اس کا معاوضہ دینے کااختیار حصول اراضی و لینڈریکارڈدفتر ناندیڑ سے منسلک ہوتا ہے ۔اس ضمن میں 57 سالہ شخص نے اینٹی کرپشن بیورو دفتر میںشکایت درج کروائی کہ انکی بیوی کے نام کی کھیت زمین قومی شاہراہ نمبر 361کیلئے حاصل کیاگیاتھا .

اس اراضی کے معاوضہ کے طور پر 21 لاکھ 14ہزار 197 روپئے تھے ۔اس معاوضہ کی ادائیگی کاعمل مکمل ہوگیاتھا صرف شکایت کنندہ کے بینک اکاونٹ میںٹرانسفر کرنا تھی اس کام کیلئے کشور جگدیش شرما عمر 40سال ساکن وزیر آباد ناندیڑ نے ایک لاکھ روپیوں کی رشو ت کامطالبہ کیا ۔لیکن شکایت کنندہ رقم دینے کے موقف میں نہیں تھا۔اے سی بی نے 3اور4مارچ کورشوت کے مطالبہ کی جانچ کی جس میں کشور جگدیش شرماایک لاکھ روپے مانگ رہا ہے ثابت ہوگیا ۔آج وزیر آباد پولس اسٹیشن میں کشور جگدیش شرما کے خلاف اے سی بی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading