ناندیڑ:اسپا سینٹر پر پولیس کا چھاپہ،چار لڑکیوں سمیت 8 افراد حراست میں

ناندیڑ:1/ جون ۔ (ورق تازہ نیوز)ناندیڑ شہر کے وزیرآباد علاقے میں واقع تروڈیکر مارکیٹ میں ایک اسپا سینٹر پر پولیس نے چھاپہ مار کر چار لڑکیوں سمیت چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ناندیڑ واگھالا شہر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بی او ٹی بنیاد پر تعمیر کی گئی اس عمارت میں تقریباً 100 سے 200 دکانیں موجود ہیں، جن میں سے تقریباً 80 فیصد دکانیں بند حالت میں ہیں۔ اسی کا فائدہ اٹھا کر یہاں ایک اسپا سینٹر کھولا گیا تھا۔ اس اسپا سینٹر میں پانچ سے چھ کمرے ہیں اور یہاں روزانہ سینکڑوں لوگ مساج کروانے آتے ہیں۔ یہاں مساج کرنے والی لڑکیاں آسام اور مغربی بنگال سے تعلق رکھتی ہیں، ایسی معلومات موصول ہوئی ہیں۔

ناندیڑ پولیس کو شک ہوا کہ اس اسپا سینٹر میں غیر قانونی سرگرمیاں چل رہی ہیں، اس لیے آج دوپہر تقریباً چار بجے پولیس نے چھاپہ مارا۔ اس دوران وہاں پانچ سے چھ افراد اور چار لڑکیاں موجود پائی گئیں۔ اس پر ان چار لڑکیوں اور چار افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے، ایسی معلومات پولیس ذرائع سے ملی ہیں۔

نئی تعمیر شدہ اس عمارت میں اگرچہ دکانیں خریدی گئی ہیں، مگر یہاں کاروبار نہ ہونے کے باعث یہ مارکیٹ انتہائی خستہ حالت میں ہے۔ گندگی، بدبو اور بکھرا ہوا سامان یہاں کی حالت کو بیان کرتا ہے۔ اس وجہ سے یہ مارکیٹ جیسے کہ کباڑخانہ بن چکا ہے، اور اسی کا فائدہ اٹھا کر یہاں غیر قانونی کاروبار کیے جا رہے ہوں، ایسا شک پولیس کو لاحق ہوا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading