ناندیڑ:22اگست ۔(ورق تازہ نیوز)حکومت مہاراشٹر اسٹیٹ اردوساہتیہ اکیڈیمی ‘ممبئی کی جانب سے اردو زبان و ادب کی نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو ہر سال ایوارڈ اور اعزازات سے نوازاجاتا ہے ۔ چنانچہ اکادیمی نے سال2017اورسال 2018 کے ایوارڈ اعزازات کا اعلان کیا ہے ۔ ان انعام یافتگان میں ناندیڑ شہر کے دو ادیب ایڈوکیٹ بہاءالدین ‘ایڈوکیٹ محمدشبیر پٹیل اور ارددو معلم ڈاکٹرعبدالرافع عبدالسمیع بھی شامل ہیں ۔ایڈوکیٹ محمدبہاءالدین کی مطبوعہ نثری تصنیف ”عصری افکار“ کو ترجمہ انشائیہ مضامین کے زمرے میں‘ ایڈوکیٹ محمدشبیر پٹیل کی تصنیف” چوںچرا“ کو طنز و مزاح کے زمرے میں بالترتیب پندرہ ہزار روپے کے انعام سے اورڈاکٹر محمد عبدالرافع کو مثالی معلم ایوارڈ جو پندرہ ہزار روپےوں پرمشتمل ہے نوازاجائے گا۔ سال 2018 کیلئے دئےے جانے والے یہ ایوارڈ ممبئی میںعنقریب منعقد ہونے والی ایک اعلیٰ سطحی تقریب میںمہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دویندرپھڑنویس ‘وزیر اقلیتی امورونود تاوڑے‘مملکتی وزیر اقلیتی امور اتول ساوے کے ہاتھوں تفویض کئے جائیںگے ۔ اردوا کادیمی ممبئی جلد ہی تقریب کی تاریخ اورمقام کااعلان کررہی ہے ۔