ناندیڑ | 7 فروری(ورق تازہ نیوز)6 غیر قانونی طور پر گوونش مویشیوں کی اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف مقامی جرائم شاخ (LCB) ناندیڑ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا اور 5 گوونشہ جانوروں کے ساتھ ایک بولیرو پک اَپ گاڑی ضبط کی، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 5 لاکھ 80 ہزار روپے بتائی گئی ہے، یہ کارروائی پولیس تھانہ ناندیڑ دیہی حدود میں عمل میں لائی گئی،
اس سلسلے میں جرم نمبر 107/2026 کے تحت مہاراشٹر اینیمل پریزرویشن ایکٹ 1976 کی دفعات 5(ا)، 5(ب)، 9(ا) اور پریوینشن آف کرویلٹی ٹو اینیملز ایکٹ 1960 کی دفعہ 11(1) (گ)، (ڈ) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں محمد رضوان محمد عبدالرحمن (29 سال، ساکن قدوائی نگر، ناندیڑ) اور شیخ کلیم قریشی شیخ موسیٰ قریشی (ساکن دبک پُل، حمیدیہ کالونی،دیگلور ناکہ، ناندیڑ) شامل ہیں، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر 7 فروری 2026 کی صبح تقریباً 4:45 بجے قدوائی نگر پانی کی ٹینکی کے قریب ناکہ بندی کر کے بولیرو پک اَپ نمبر MH-04-JK-8948 کو روکا گیا، جس میں گائے کے 5 جانور ذبح کی نیت سے ٹھونس کر لے جائے جا رہے تھے، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی جس کی قیمت تقریباً 4 لاکھ روپے اور 5 گوونشیہ جانور جن کی قیمت تقریباً 1 لاکھ 80 ہزار روپے ہے ضبط کر لیے،
بعد ازاں ملزمان اور ضبط شدہ سامان کو پولیس تھانہ ناندیڑ دیہی کے حوالے کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ پولیس سپرنٹنڈنٹ ناندیڑ جناب اویناش کمار نے کامیاب کارروائی پر مقامی جرائم شاخ کے افسران اور اہلکاروں کی ستائش کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے۔