ناندیڑ:ایس پی وجئے کمار نے چکھلی کر کے گھر پہنچ کر ملاقات کی

ناندیڑ:26اگست ۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع کے نئے سپرنٹندنٹ پولس آفیسر وجئے کمار مگر نے ناندیڑ کے رکن پارلیمنٹ پرتاپ پاٹل چکھلی کرسے بذات خود انکے گھر پہنچ کر ملاقات کی اورتوقع کے مطابق اُنھوں نے ضلع کی موجودہ صورتحال اورآئندہ چنددنوں میں لاگو ہورہے انتخابی ضابطہ اخلاق کے بارے میں تبادلہ خیال کیاہوگا ۔

اگرواقعی ایس پی وجئے کمارکو پوری طرح غیرجانبدارانہ رہنا ہے تو ضلع کے دیگر 9ارکان اسمبلی سے اسی طرح انکے گھر پہنچ کر ملاقات کریں۔آج صبح ہی نئے ایس پی وجئے کمار نے رکن پارلیمنٹ پرتاپ پاٹل چکھلی کر کے گھر پہنچ کر ملاقات کی ۔

اس موقع پر پروین پاٹل چکھلی کر ‘ راجیش پوار ‘ ملند دیشمکھ وغیرہ لیڈران بھی حاضرتھے ۔پروین پاٹل نے ایس پی کو گلدستہ پیش کرکے خیر مقدم کیا ۔حالانکہ میٹنگ میں کیا تبادلہ خیال ہواس کی تفصیلات کاعلم نہیں ہوسکا ۔آئندہ چند دنوں میں انتخابی ضابطہ اخلاق کانفاذ عمل میں آرہا ہے اسلئے اس وقت عوامی نمائندے کے گھر جاکر سرکاری آفیسر ملاقات نہیں کرسکتا ہے ۔اسلئے ایس پی کوچاہئے کہ وہ عوامی مسائل کو بہترانداز میں حل کرنے کیلئے ضلع کے 9 ارکان اسمبلی سے بھی اسی طرح ملاقات کرے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading