ناندیڑ:10جون(ورق تازہ نیوز) الحمداللہ اس مرتبہ بھی دسویں کے نتائج میں الرضوان انگلش اسکول نے مراٹھواڑہ بھر میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے جس پر طلبا ءوطالبات ‘سرپرست حضرات نے خوشی کااظہار کیا ہے ۔امسال الرضوان اسکول سے 60 طلباءنے دسویں جماعت کا امتحان دیا تھا جسمیں سے 9 طلباءنے 90% سے زائد نمبرات حاصل کیے ۔جن میں سیدہ ضوفہ انعم سید متین اللہ قادری نے 94.60% نشانات کے اول مقام حاصل کیا۔ فاروقی علین امان تنویر حُسین فاروقی نے 93.20% ‘تسکین فاطمہ ادریس احمد نے 92.40% ‘افراح سمین احمد ندیم 91.80%‘ تنزیلہ شیخ مُختار 91.60% ‘ محمد عمر فُرقان فاروقی نصیرالدین فاروقی 91.60%‘ سارہ انوش عبدالجبار 90.80%‘ صائمہ صدیقہ احمد صدیقی 90.00%‘ عُمر عبداللہ مومن شمیم الحسن 89.80%فیصدنشانات حاصل کیے۔ اسی کے ساتھ ساتھ 11 طلباءنے 80فیصدسے زائد نشانات حاصل کیے۔ اور 14 طلباءنے 70% فیصد سے زائدمارکس حاصل کیے۔ علاوہ ازیں 9 طلباء درجہ اول میں کامیابی حاصل کی ۔اس طرح الرضوان اسکول کا نتیجہ مجموعی طور پر 95% رہا۔ جسمیں 75% سے زائد طلباءکا رزلٹ فرسٹ کلاس ، Distinction اور میرٹ میں رہا۔
اس طرح الرضوان انگلش اسکول نے مراٹھواڑہ بھر کے اقلیتی تعلیمی اداروں میں نمایاں مقام
پایا ہے ۔ دسویں کے شاندارنتائج پر اسکول انتظامیہ کے ڈائریکٹر جناب عبدالرشید سر نے تمام طلباءوطالبات کو مبارکباد دیتے ہوتے کہا آئندہ بھی ادارہ ہذا اسی طرح نتائج کی روایت کوبرقرار رکھے گا۔یادرہے کہ امسال NEET امتحان میں بھی الرضوان جونیئر کالج کی طالبہ سعدیہ بتول نے 95% ُ فیصدنشانات حاصل کئے ۔انھوں نے بغیر کسی ٹیوشن کلاسیس صرف کالج کے اساتذہ کی رہنمائی میں یہ کامیابی حاصل کرکے کالج کا نام روشن کیا ہے ۔ انشاءاللہ ادارہ ہمیشہ قوم کا طرہ امتیاز بنارہے گا۔ اور اپنے ملک و قوم کواسی طرح کے ہونہار طلباءو طالبات فراہم کرے گا۔ ادارہ کے صدر جناب عبدالوحید صاحب، پرنسپل محترمہ سیدہ تحسین فاطمہ، ہائی اسکول وائس پرنسپل تنویر سلطانہ، اسکول منتظم جناب عبدالحسیب ، کالج وائس پرنسپل عرشیہ خورشید فاطمہ‘ کالج منتظم محمد عبدا لنجیب و جمیع اسٹاف نے کامیاب طلباءو طالبات کو دلی مبارکباد پیش کی۔