ناندیڑ :22ڈسمبر(منور خان)ناندیڑ کی قدیم دینی درسگاہ ادارہ مرکزالعلوم دےگلور ناکہ ناندیڑ کے طلبہ میں آج خسرہ وروبیلہ سے مدافعت کے ٹےکے دئے گئے ،آج صبح ادارہ مرکزالعلوم میں ڈاکٹرعبدالرزاق صاحب کی نگرانی مےں ڈاکٹر س کی اےک ٹےم طبی عملہ کے ساتھ ادارہ پہنچی ادارہ کے مہتمم مولانا محمد حامداظہرالدےن کاشفی نے ٹےم کا خےرمقدم کیا ، بعد ازیں ادارہ کے 60 سے زائد طلبہ کو ٹےکے دیئے گئے۔اسی طرح ان دنوں شدت کی سردی کے باعث ہرشخص پرےشان ہے۔ موسم سرما کی اس سختی کے پےش نظر ادارہ مرکزالعلوم کے طلبہ بھی پرےشان تھے۔
تاہم ادارہ کے موجودہ مہتمم وحضرت مولانا محمد معین الدےن قاسمی ؒ کے فرزند مولانا محمد حامداظہرالدےن کاشفی کی اےما وخواہش پر شہر کے مخلص مخیر ناندیڑ یوتھ میمن کمیٹی کے محسن ناتھانی، راضوان ناگسروالا، عباس ٹن ِ ماس والا، فےصل کاکوا، اعجاز مےمن نے اس ضمن مےں پےش قدمی کی ،اور ادارہ کے زائد از 40 طلباءمےں گرم ملبوسات (سوئٹر)فراہم کئے، اس ضمن مےں اےک مختصر سی تقرےب ادارہ مےں منعقد ہوئی،حضرت مولانا محمد معےن الدےن قاسمی کی رحلت کے بعد بھی ادارہ کی شاندار خدمات جاری رہنے پر مہتم مولانا حامد اظہر الدےن کاشفی کی بے لوث خدمات ومحنت کی ستائش کی ،ادارہ کے جواں سال ومحترک منتظم ومحاسب مولوی محمدشہاب الدےن صاحب کی ادارہ کی ترقی کے لئے دوڑدھوپ کا مشاہدہ کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سہراہا۔ عےان رہے کہ موجودہ مہتمم مولانا حامداظہر الدےن کاشفی ومنتظم مولوی محمد شہاب الدےن شب وروز مولانا مرحوم کے سےنچے گئے پودے کی آب ےاری کے لئے خودکو پوری طرح وقف کرچکے ہےں۔ان دونوں علماءبرادران کی ادارہ مرکزالعلوم کی ترقی وتروےج کے لئے جاری کوششوں کو دیکھتے ہوئے ےہ بات وثوق سے کہی جاتی ہے کہ ادارہ مرکزالعلوم ان شاءاللہ العزےز مراٹھواڑہ کی ممتاز درسگاہوں مےں مقام بنائے گا۔ ادارہ مےں برسرخدمت اساتذہ کی لگن تڑپ اور دلچسپی کو دےکھتے ہوئے ےہ بات کہی جاسکتی ہے کہ ےہاں سے فارغ ہونے والے طلبہ اسلامی معاشرہ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرےنگے۔ان شاءاللہ