ناندیڑ:6فروری( ورق تازہ نیوز)ناندیڑمیونسپل کارپوریشن کے زونل دفتر نمبر5 اتوارہ کے تحت املاک ٹیکس کی رقم کی عدم ادائیگی پر دکانیں مہر بندکردی ہیں۔ ناندیڑ-واگھالا شہر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ان دنوں جائیداد ٹیکس کی عدم ادائیگی کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے اس دوران ٹیکس کی رقم ادا نہ کرنے والوں کی املاک ضبط بھی کیا جا رہا ہے۔ اس مہم کے تحت زون نمبر 5 اتوارہ کے تحت املاک نمبر8-4-269 کے پاس کی جانب ٹیکس کے 39102 روپیہ اور املاک نمبر 9-1-159 کی جانب 37 ہزار 249 روپے ہے جبکہ املاک نمبر9-7-83/1 کی جانب 57 ہزار روپیہ بقایا تھے
ان املاک مالکان کےدیگلورناکہ علاقہ‘ کربلا روڈ اور دیوانی باولی علاقے میں موجود تین دکانوں کوضبطی دستہ نے ضبط کرلیا ہے۔یہ کارروائی کمشنر‘ ڈپٹی کمشنر کی رہنمائی میں زونل دفتر نمبر 5 اتوارہ کے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر فرحت اللہ بیگ کی رہنمائی میں ضبطی دستہ سربراہ پدماکرکاوڑے ‘تاٹاوار وار جی جی‘ عبدالحبیب عبدالقدیر ‘فاروق محمد جیلانی وہ دیگر ملازمین نے انجام دی ۔ املاک مالکان سے میونسپل کارپوریشن نے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بقایا ٹیکس جلد اداکرکے ضبطی کی کاروائی سے بچیں۔