ناندیڑ:اتوارہ اور شیواجی نگر پولس اسٹیشنوں کے سربراہ تبدیل

ناندیڑ:9 مارچ(ورق تازہ نیوز) سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) پرمود کمار شیوالے نے شہر کے اتوارہ اور شیواجی نگر پولیس اسٹیشنوں کے انچارج افسران کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔پولیس شیواجی نگر، ناندیڑ کے انچارج پولیس انسپکٹر آنند نروتے کو پولیس ویلفیئر ڈپارٹمنٹ میں بھیجا گیا ہے۔ان کی جگہ ڈاکٹر نتن کاشیکر کو تعینات کیا گیا ہے۔

اتوارہ پولس اسٹیشن کے پی آئی صاحب ر او نرواڑے کاتبادلہ کنٹرول روم کیاگیا ہے اورانکی جگہ بھگوان دھبڑگے کاتقرر کیاگیا۔سون کھیڑ پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ انسپکٹر مہادیومانجرمکر کو اقتصادی جرائم برانچ میں بھیج دیا گیا ہے۔ان کی جگہ بھاگیہ نگر پولیس اسٹیشن میں کام کرنے والے اسسٹنٹ انسپکٹر وشال بھوسلے کاتقرر کیاگیاہے۔

Leave a comment