ناندیڑ کورونا اپڈیٹ 23 جولائی :آج سب سے زیادہ اموات : متاثرین کی تعداد میں بھی ریکارڈ اضافہ جاری

ناندیڑ:23۔جولائی۔ (ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع میں تیزی سے پھیل رہے کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 5اموات ہوئی ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ جاری ہے ۔ آج بھی 56 نئے متاثرین پائے گئے ہیں ۔

پانچ مہلوکین میں کل 22جولائی کو مکھیڑ کے 85سالہ شخص کی مکھیڑ کے کوویڈ اسپتال اور بلولی تعلقہ کے کولہے گاوں کے 60سالہ شخص کی اور آج 23 جولائی کو والمیکی نگر تعلقہ مکھیڑ کے 56سالہ شخص ‘ سوگاوں تعلقہ دیگلور کے 55سالہ شخص کی سرکاری میڈیکل کالج وشنو پوری ناندیڑ اور جواہر نگر تعلقہ ناندیڑ کے 75سال کے شخص کی ضلع اسپتال کوویڈ ناندییڑ میں دوران علاج موت ہوگئی ۔

آج 194 افرادکی سویب رپورٹ موصول ہوئی جس میں 56 پازیٹیو پائے گئے ۔ ضلع میں متاثرین کی تعداد اب 1130 ہوگئی ہے ۔

اور مہلوکین کی تعداد صرف ناندیڑضلع میں 53ہوگئی ہے جبکہ دیگر اضلاع کے افراد بھی ناندیڑ میں دوران علاج فوت ہوئے ہیں انکی تعداد بھی پانچ یا چھ ہے ۔

آج کے پازیٹیو 56 مریضوں کی تفصیلات اس طرح ہے۔

Corona

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading