ناندیڑ:آج مزید پانچ افراد نے کورونا کوشکست دی

861497-corona-india-docs
file photo

ناندیڑ:21مئی۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع کے عوام و انتظامیہ کیلئے آج اطمینان بخش خبر آئی ۔ آج 21 مئی کو مزید پانچ ٬افراد نے کرونا جیسے خطرناک مرض کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی ہے ۔

ناندیڑ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میںزیر علاج تین مریض ‘ناندیڑ کے این آر آئی یاتری نواس میںزیرعلا ج ایک مریض اوردیہی اسپتال بارڈ میں زیر علاج تعلقہ بھوکر کا پہلے مریض بھی صحت یاب ہوگیا ہے ان سبھی مریضوں کو گھر روانہ کردیاگیا ہے ۔ا س طرح اب تک ناندیڑ میں 41مریض صحت یاب ہوچکے ہیںاور پانچ معمر افراد کی موت ہوچکی ہے ۔ اب تک ضلع میں 110 کرونا مریض پائے گئے تھے جن میں سے 41 صحت مند ہوچکے ہیں اورپانچ کی موت ہوگئی ۔فی الحال 62مریض زیر علاج ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading