ناندیڑ:23ستمبر(ور ق تازہ نیوز)یہ خبر دیتے ہوئے بڑا افسوس ہورہا ہے کہ جناب مسیح الدین غوث الدین بخاری وظیفہ یاب اے ایس آئی محکمہ پولس ناندیڑ کاآج بروزپیر 23ستمبر کو انتقال ہوگیاہے ۔
اُن کی اہلیہ ساوتھ افریقہ اپنے بھائی سے ملنے کیلئے گئی ہیں اسلئے مرحوم کی نماز جنازہ 24 ستمبربروز منگل بعد نماز مغرب مسجد صالحین ‘حضرت پیربرہان نگر‘میں ادا کی جائے گی اورتدفین اسراءنگر کے قبرستان میں ہوگی ۔مرحوم انتہائی خوش مزاج اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے ۔ جناب سید حبیب نظامی کے مرحوم حقیقی بہنوی تھے ۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اورجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے ۔آمین۔