ناجائزتعلقات کاشک وشُبہہ شخص کاقتل

قندہار: 14ڈسمبر(ورق تازہ نیوز)ناجائزتعلقات کے شک وشبہہ میں منگناڑی(تعلقہ قندہار)میں ایک شخص کوقتل کیاگیا ہے ۔قندہار پولس نے اس معاملے میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔

قتل کے چاردنوں بعد نعش دستیاب ہوئی ۔منگناڑی کے کھیت مزدور بلی رام سنبھاجی شندے عمر 33سال 8ڈسمبر کو باہرگاوںسے گھر پہنچنے کے بعد بیاگ رکھ کر رفع حاجت سے فارغ ہونے کا کہہ کر باہر نکلالیکن اسکے بعد واپس نہیں آیا ۔

گمشدہ بلی رام کی نعش 12ڈسمبر کو وینکٹی جیونتی ابھنگے کے کھیت سے دستیاب ہوئی ۔گاوں کی شادی شدہ خاتون کیساتھ ناجائز تعلقات کے شک وشبہہ میں مذکورہ خاتون‘اسکے شوہر ماروتی اور دیور منتھن راما نے مل کر بلی رام شندے کوقتل کردیا اس طرح کی شکایت پرلہاد نارائن وڈجے نے درج کروائی ۔قندہار پولس نے ماروتی ابھنگے ‘ منتھن ابھنگے ‘ لکشمی بائی کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 302‘34‘120(B)کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ ملزمین کوگرفتار کرلیاگیا ہے۔بلی رام بھی شادی شدہ ہے اوراسکے پسماندگان میں بیوی ‘ ایک لڑکا‘ایک لڑکی ہے

ایم ۔اے عزیز لولانیا کاانتقال ‘آج تدفین

ناندیڑ : 14ڈسمبر(ورق تازہ نیوز)ناندیڑشہر کے معروف میڈیکل تاجر اسلم میڈیکل (منیارگلی)کے والدایم اے عزیز لولانیا کاآج 14ڈسمبر کوانتقال ہوگیا ۔

انکا جلوس جنازہ کل بروز اتوار کو دوپہردوبجے مدینہ نگر میںواقع انکے مکان سے نکالاجائے گا اور بڑی درگاہ گاڑی پورہ میں انکی تدفین عمل میں آئے گی ۔ایم اے عزیز شہرکے عثمان میڈیکل ایم جی روڈ ناندیڑ اور ماڈرن میڈیکل شیواجی نگر ناندیڑ کے چھوٹے بھائی تھے ۔انکے پسماندگان میں پانچ بیٹے ‘ایک بیٹی ‘داماد ہے ۔

کنوٹ۔ عمرکھیڑروڈ پر کار ۔ ٹریکٹر کا حادثہ‘تین افرادزخمی
ناندیڑ : 14ڈسمبر(ورق تازہ نیوز) کنوٹ تاعمرکھیڑ روڈ پر کار اور ٹریکٹر حادثے میں ناندیڑ کے محکمہ ضلع پریشد کے جامع تعلیم پروگرام آفیسر۔ وےلاس ڈھالے ، کو آرڈینیٹر پرکاش گوڈانے ، انڈیا ٹی وی کے نمائندے ولاس آڈے اور صحافی بالاجی دھولے زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ 13 دسمبر کو رات 1 بجے پیش آیا۔کنوٹ کے اتم کنندے ، نویدک نیوز ایڈیٹر نویدک کاکندے اوردیگر ارکان کی ٹیم گورنر کے گودلے دیہاتوں میں ڈاکیومنٹری فلم کی تیاری کیلئے گیاتھا۔فلم بندی کی تکمیل کے بعد یہ وفد کنوٹ سے براہ ڈھاکنی ناندیڑ کی سمت گاڑی نمبر MH-26 C -2990 کار اور گنے سے بھرے ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم ہوگیا ۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار کا اگلا حصہ ٹوٹ گیا۔ حادثے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ویلا س ڈھولے کے عمرکھیڑ کے رشتہ دار و اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر سریکانت انگلولے نے زخمیوں کو موقع واردات سے عمر کھیڑ کے دیہی اسپتال منتقل کردیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ شری مندن نے علاج کیا اور ایمبولینس کے ذریعہ ناندیڑ کے سرکاری اسپتال میں مزید علاج کے لئے بھیج دیا گیا۔ فی الحال دونوں زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے ۔

بیوی کے قتل کے الزام میں شوہرکو عمر قید کی سزا
قندہار: 14ڈسمبر(ورق تازہ نیوز)گھر میں موجود تور کو فروخت کرنے سے روکنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا تھا اس معاملے میں مکھیڑ کے ضلع سیشن عدالت کے جج اتول سلگرنے شوہر ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کیرور گاو¿ں کے رہنے والے شیخ پاشاہ میاں عمر 46 سال کو ان کی بیوی روشن بی عمر 44 سال نےگھر میں موجود تور کو بازار میں فروخت کرنے نہیں دیا تھا جس کی وجہ سے بادشاہ میاں غصے میں آگ بگولا ہو گیا اور اس نے تیز دھار چھری سے جان لیوا حملہ کر کے قتل کردیا تھا۔ یہ واقعہ 11 جنوری 2016 کو رونما ہوا تھا ۔ پولیس نے شیخ پاشاہ میاں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر دیا تھا ۔ پولیس نے تفتیش کے بعد ملزم کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل کی ۔ عدالت میں دوران سماعت 15 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے تھے لیکن سب سے اہم گواہی ملزم کے بیٹے شیخ سیلانی عمر18 سال کی کی تھی جو اس واقعہ کا عینی شاہد تھا۔جج نے دستیاب ثبوت اور بیٹے کی گواہی کواہمیت اہم ثبوت مانتے ہوئے ملزم کو تعزیرات ہند کی دفعہ 302 کے تحت زیادہ عمر قید اور پانچ ہزار جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔ اس مقدمے میں سرکاری فریق کی جانب سے سرکاری وکیل مہیش کاگنے نے پیروی کی ۔

ضلع میں عوامی عدالت میں 4 ہزار 197 معاملات میں 14 کروڑ روپے کاسمجھوتہ
ناندیڑ : 14ڈسمبر(ورق تازہ نیوز)ضلع میں 4 ہزار 197 مقدمات قومی لوک عدالت میں طے پائے ہیں اور مختلف مقدمات میں 14 کروڑ 60 لاکھ 53 ہزار 342 روپے ( چودہ کروڑ ساٹھ لاکھ تین ہزار تین سو بیالیس روپے) پر سمجھوتہ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ لیجسلیٹو سروسز اتھارٹی ممبئی کے احکامات کے تحت اور چیف ڈسٹرکٹ جج اور ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے صدر دیپک ڈھولکیا کی ہدایت پر ناندیڑ ڈسٹرکٹ کورٹ ، فیملی کورٹ ، لیبر کورٹ ، کوآپریٹو کورٹ اور ضلع کے تمام تعلقہ عدالتوں میں قومی لوک عدالت 14 دسمبر 2019 کو منعقد ہوئی۔ان میں ، سول ، مجرمانہ ، این. آئی ایکٹ ، بینک مقدمات ، موٹر گاڑی حادثات ، اراضی کے حصول ، گرام پنچایت کے پانی ٹیکس اورگھر ٹیکس کے معاملات اور نیز فیملی کورٹ ، لیبر کورٹ کیسز اور مختلف بینکوں اور الیکٹرک کیسز ، ٹیلیفون کے قبل از داخل معاملات کوشامل کیاگیاتھا۔ ناندیڑایڈووکیٹ یونین کے صدر ، ضلع سرکاری وکیل ا ور ضلع کے تمام وکلاء‘ سماجی کارکنان اور مختلف انشورنس کمپنیاں ، اراضی حصول افسران ، میونسپل کارپوریشن ، محکمہ محصولات کے عہدیداران اور ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر ضلع پریشد اور عدالت انتظامیہ، منیجرز اور ملازمین کا تعاون بھرپور رہا ۔ یہ لوک عدالت کامیاب بنانے اور زیادہ سے زیادہ مقدمات کی یکسوئی کیلئے ضلع جج اے ڈھولکیا ، ضلع قانونی خدمات اتھارٹی کے سکریٹری آر. ایس روٹے نے اہم رول ادا کیا۔چیف ڈسٹرکٹ جج شری دھولکیا نے کامیاب لو ک عدالت کے لئے سب کا شکریہ ادا کیا۔ ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے سکریٹری مسٹر روٹے نے موجود تمام فریقوں کے ساتھ ساتھ تمام ججز ، اراکین اسمبلی ، تمام عدالتی عملہ اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے عوامی عدالت کو کامیاب بنانے کے لئے براہ راست اور بالواسطہ تعاون کیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading