نئی دہلی:نورانی جامع مسجد کھجوری میں قیام پذیر روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لیے جمعیت علماء ھند کا وفد جدید ملبوسات تقسیم کرنے پہنچا وفد کی قیادت مولانا غیور احمد قاسمی کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ موسم سرما کی آمد شروع ہو چکی ہے پناہ گزینوں کے لیے سردی سے بچنے کیلئے گرم ملبوسات کمبل لحاف بچوں کے لیے دودھ پاؤڈر گرم کپڑوں کی سخت ضرورت ہے مسکین و غرباء کی مدد کے لیے جدوجہد کرنا بارگاہ ایزدی میں پسندیدہ اور محبوب عمل ہے جو بندہ حاجت مندوں کی ضرورت پوری کرنے کیلئے کوشاں رہتا ہے اللہ تعالیٰ اسکی ضروریات کے پوری کرنے کے غیب سے انتظام فرماتے ہیں اور سعادت دارین سے سرفرازی عطا فرمائیں گے واضح ہو کہ راجدھانی دہلی کی مختلف کالونیوں میں روہنگیا مسلمان پناہ لیے ہوئے ہیں کالندی کنج کنچن پارک کہجوری شرم وہار فرید آباد میوات وغیرہ اپنے قرب و جوار میں قیام پذیر بے-بس و لاچار مسلمانوں کی ہر ممکن اعانت و مدد سے گریز نہ کریں اور بنفس نفیس جاکر خبر گیری کرتے ہوئے اپنے متعلقین کو بھی نیک کام شریک کریں 47 خاندان میں ملبوسات تقسیم کے اہم حاجی سعید فخر الدین کبیر احمد شاہ نواز نسیم بہای ارکان جمعیت کہجوری برمای مہاجرین نے کہا کہ ہندوستان میں جمعیۃ علماء ہند کے خدام میں ہمیں اجنیت نہیں محسوس ہونے دی اللہ تعالیٰ صدر جمعیت قاری محمد عثمان منصور پوری اور ملت اسلامیہ کے نقیب امن حضرت سید مولانا محمود مدنی ناظم عمومی جمعیت علماء ھند کی خدمات کو شرف قبولیت بخشے