آج کانگریس کے امیدواروں کی فہرست کا اجراء ٗ عظیم الشان ریلی
ناندیڑ: 29 /دسمبر(ورق تازہ نیوز)کانگریس پارٹی کے شہر صدر اور سابق میئرناندیڑواگھالہ میونسپل کارپوریشن عبدالستار نے کہا میں شیرہوں اور پارٹی چھوڑ کر بھاگنے والا نہیں۔ وہ آج شام صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ عبدالستار نے کانگریس پارٹی چھوڑ دی ہے ایسے افواہیں توانہوں نے کہا کہ میں کانگریس پارٹی کا وفادار اور سچا خدمت گارہوں ۔ میں پارٹی نہیں چھوڑوں گا۔ناندیڑ واگھالہ شہر میونسپل،کارپوریشن الیکشن میں کانگریس پارٹی تمام 81 سیٹوں پرامیدوار کھڑے کر رہی ہے ۔
آنے والے منگل یعنی کل 30 دسمبر کو تمام امیدوار اپنے پرچے نامزد گی داخل کر رہے ہیں۔ منگل کو صبح 11 بجے پریس کانفرنس میں کانگریس کے نامزد امیدواروں کی فہرست جاری کی جا رہی ہے۔
عبدالستار نے کہا کہ فہرست جاری ہوتے ہی تمام افواہوں پر بریک لگ جائے گا۔۔جن میںکانگریس کو پارٹی کو کمزور اور تباہ حال بتایا جا رہا ہے ۔جس کے پاس کوئی امیدوار نہیں ہے۔عبدالستار نے کہا کہ کانگریس کے سابقہ کارپورٹرز کی بڑی تعداد ایک دوسری پارٹی میں شبلی اختیار کر لی ہے اس کے باوجود کانگریس پارٹی مضبوط ہے۔
الیکشن پوری طاقت سے لڑے گی۔ دھوکہ دینے والوں کو شہر کے عوام سبق سکھائیں گے ۔بس16 جنوری 2026 کا انتظار ہے ۔تمام عوام بخوبی جانتی ہے کہ پتنگ کی ڈور کس کے ہاتھ میں ہے۔
سابق میئر عبدالستار نے کہا کہ منگل کو سید شیر علی ٗ عبدالغفار واجد جاگیردرٗ ابراہیم ٗفصیحہ میڈم رحیم بھائی ٗ نعیم بھائی یہ اٹھ امیدوار عظیم الشان ریالی نکال کے اپنا پرچہ داخل کر رہے ہیں۔ انہوں نے عوام الناس سے پرزور درخواست کی کہ وہ ریالی میں زیادہ زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔