میں اپنی بیٹی کو ویکسین ہر گز نہیں دوں گا صدر برازیل

برازیلیا : برازیل میں کوروناوائرس سے سینکڑوں بچوں کی موت کے باوجود ملک کے صدر جائر بولسنارو کا کہنا ہے کہ وہ اپنی 11 سالہ بیٹی کو کوویڈ۔19کی ویکسین نہیں لگوائیں گے۔برازیلی صدر کے ویکسین مخالف موقف کے سبب صحت کے شعبے کے ماہرین نے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ساتھ ہی بولسنارو کی مقبولیت بھی متاثر ہوئی ہے۔برازیلی صدر کے مطابق وزیر صحت پانچ جنوری کو ملک میں پانچ سے گیارہ برس کے بچوں کیلئے کوروناکی ویکسین کی مہم کے طریقہ کار کا اعلان کریں گے۔ برازیلی صدر کا کہنا تھا کہ بچوں کو موت کے خطرے کا سامنا نہیں جس کو انہیں ویکسین دینے کا جواز بنایا جائے۔

Leave a comment