اسٹاک ہوم : امریکی سائنس دانوں ولیم جی کیلن جونیئر اور گریگ ایل سیمنزا اور برطانونی سائنس داں پیٹر جے ریٹکلف نے مشترکہ طورپر میڈیسن میں 2019کا نوبل انعام حاصل کیاہے۔
BREAKING NEWS:
The 2019 #NobelPrize in Physiology or Medicine has been awarded jointly to William G. Kaelin Jr, Sir Peter J. Ratcliffe and Gregg L. Semenza “for their discoveries of how cells sense and adapt to oxygen availability.” pic.twitter.com/6m2LJclOoL— The Nobel Prize (@NobelPrize) October 7, 2019
نوبل کمیٹی نے پیر کےروز ایک بیان میں اعلان کیاکہ یہ اعزاز اس دریافت کے لیے دیاگیاہے کہ خلیے آکسیجن کی دستیابی کو کیسے محسوس کرتے ہیں اور اسے اپنے موافق بناتے ہیں ۔اس تحقیق سے خون کی کمی اور سرطان جیسی بیماریوں کے علاج کے نئے طریقے دریافت ہوسکیں گے۔
The fundamental importance of oxygen has been understood for centuries, but how cells adapt to changes in oxygen levels has long been unknown. This year’s #NobelPrize awarded work reveals the molecular mechanisms that underlie how cells adapt to variations in oxygen supply. pic.twitter.com/rsPYDH9NQ8
— The Nobel Prize (@NobelPrize) October 7, 2019
نوبل انعام کمیٹی نے کہا،’’ نوبل انعام یافتگان نے اس سال جو دریافتیں کی ہیں وہ فزیولوجی کےلیے بنیادی اہمیت کی حامل ہیں اور خون کی کمی ،سرطان اور بہت سی دیگر بیماریوں سے لڑنے کے لیے نئی حکمت عملی اختیار کرنے کی راہ ہموار کی ہے ۔‘‘انعام کی رقم 913000ڈالر ہے۔
گزشتہ سال یہ انعام مشترکہ طورپر ٹیکساس یونیورسٹی کے پروفیسر جیمس پی ایلیسن ا ورجاپان کی کیوٹو یونیورسٹی کے تاسوکو ہونجو کو ان دریافتوں کےلیے دیاگیاتھا جس کی وجہ سے سرطان کےعلاج کا نیا طریقہ وجودمیں آیا جو ٹیومر کو ختم کرنے کے لیے جسم کے دفاعی نظام کا استعمال کرتاہے ۔ قابل ذکر ہے کہ نوبل انعام 1901سے ہرسال ان سائنس دانوں کو دیاجاتاہے جنھوں نے انسانیت کی بھلائی کے لیے اہم دریافتیں کی ہیں ۔ ہرسال میڈیسن کے لیے سب سے پہلے ایوارڈ دیاجاتاہے۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
