میوا تھانے کا پچیسواں سالانہ اجلاس کامیابی سے منعقد حافظ عارف انصاری صدر، آفتاب شیخ جنرل سیکریٹری اور عبدالسعید شیخ خازن منتخب

میوا تھانے کا پچیسواں سالانہ اجلاس کامیابی سے منعقد
حافظ عارف انصاری صدر، آفتاب شیخ جنرل سیکریٹری اور عبدالسعید شیخ خازن منتخب

تھانے (آفتاب شیخ):
تھانے کے مسلم اکثریتی علاقے رابوڑی میں قائم ادارہ مسلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن (میوا) کا پچیسواں سالانہ اجلاس گزشتہ دنوں انجمن خاندیش کمیونٹی ہال میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران نئی مجلسِ منتظمہ و شوریٰ کا متفقہ طور پر انتخاب عمل میں آیا، جس میں حافظ محمد عارف انصاری کو چھٹی مرتبہ صدر، آفتاب شیخ کو دوسری مرتبہ جنرل سیکریٹری اور عبدالسعید شیخ کو خازن منتخب کیا گیا۔ تین نائب صدور کی حیثیت سے محمد اسمعیل نیریکر، حمید اللہ شیخ اور مقصود باپے جبکہ تین نائب سیکریٹری کی حیثیت سے شوکت شیخ، اکرم خان اور ضمیر احمد صدیقی کا انتخاب عمل میں آیا۔
مجلسِ منتظمہ کے اراکین میں سید عباس علی، عظمت جمال اعظمی، فاروق پٹیل، فاروق کھتری، سید عثمان پیر،
جمیل منیر خان، مصطفیٰ خان، عبدالرحیم شیخ، سرفراز شیخ، محمد عدنان شیخ، مدعو خصوصی کے طور پر محمد اقبال شیخ، شہاب الدین شیخ، توحید تحصیلدار، ڈاکٹر مشتاق سید، عظیم ایازالدین شیخ، عمران امان اللہ ملا اور ارشد صدیقی کے نام شامل ہیں۔
جبکہ مجلسِ شوریٰ کے لیے اجمعین احمد شیخ، کبیرالدین شیخ، ڈاکٹر اسد منیار اور الطاف گھاوٹے کو منتخب کیا گیا۔
میوا کا قیام 1997 میں رابوڑی کے دس بڑے فعال تعلیمی و سماجی اداروں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی نمایاں سماجی شخصیات کو بلا تفریق ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے عمل میں آیا۔ یہی وہ بنیادی تصور تھا جس نے میوا کو "اداروں کا ادارہ" بنایا، اور اسے صرف تھانے ہی نہیں بلکہ مہاراشٹر بھر میں ایک الگ اور باوقار شناخت عطا کی۔

ادارہ اپنے قیام کے بعد سے اتحاد، ہم آہنگی اور خدمتِ خلق کے جذبے کو لے کر مسلسل سرگرم ہے۔ تعلیمی میدان میں ادارہ ہر سال گڈکری رنگایتن آڈیٹوریم میں ماہر تعلیم ڈاکٹر مبارک کاپڑی کی رہنمائی میں تعلیمی کیمپ منعقد کرتا ہے، جس سے ایس ایس سی کے ہزار سے زائد طلبہ و طالبات مستفید ہوتے ہیں۔
طبی میدان میں ادارہ "میوا میڈیکل سینٹر" کے ذریعے متحرک ہے، جہاں ڈینٹل کیر، آنکھوں کے امراض، خواتین کے امراض، فزیو تھراپی سمیت دیگر شعبہ جات میں ماہر ڈاکٹروں کی خدمات رعایتی شرح پر فراہم کی جاتی ہیں۔ علاوہ ازیں میوا پیتھالوجی و ڈائگنوسٹک سینٹر بھی کامیابی سے چلایا جا رہا ہے۔

میوا کا سفر اپنے قیام سے لے کر آج تک نہ صرف ادارہ جاتی اتحاد و اتفاق کی کامیاب مثال ہے بلکہ اس نے تعلیمی و طبی خدمات کے میدان میں جو کارہائے نمایاں انجام دیے ہیں، وہ قابلِ ستائش اور دوسروں کے لیے قابلِ تقلید ہیں۔ ادارے کی نئی مجلسِ منتظمہ نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ سابقہ خدمات کو مزید وسعت دے کر نئی نسل کی رہنمائی اور فلاحی کاموں میں بہتری کے لیے پوری سنجیدگی سے کام کرے گی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading