"میرے دوست میرے کنبہ اور بچوں کا خیال رکھنا”،موت سے پہلے مشرف کا دوست کو فون

نئی دہلی۔ دہلی کے اناج منڈی آتش زدگی واقعہ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں آگ کی لپٹوں کے بیچ گھرے ایک نوجوان کو اپنے دوست سے بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق، بحران کی اس گھڑی میں اپنے دوست کو فون کرنے والے نوجوان کا نام مشرف ہے۔
آگ اور دھوئیں کے بیچ اسے بچنے کی جب کوئی امید نظر نہیں آئی تو اس نے اپنے ایک دوست کو آتش زدگی کے بارے میں بتایا۔ تقریبا ساڑھے تین منٹ کے اس کال میں مشرف نے اپنے دوست سے کہا ’’ میرے بچنے کی کوئی امید نہیں ہے۔ میں آگ اور دھوئیں کے بیچ گھر گیا ہوں۔ میرے دوست میرے کنبہ اور بچوں کا خیال رکھنا۔ ابھی اس واقعہ کے بارے میں کسی کو نہیں بتانا‘‘۔ اس کے بعد ہمیشہ مشرف کی آواز ہمیشہ کے لئے خاموش ہو گئی۔

اس کے بعد مونو نے پوچھا کہ آگ کیسے لگی؟ اس پر مشرف نے کہا ’’ پتہ نہیں کیسے آگ لگ گئی۔ کیسے سارے لوگ بلک رہے ہیں۔ اب کچھ نہیں ہو سکتا ہے۔ گھر کا دھیان رکھنا‘‘۔ پھر مونو نے کہا کہ مشرف تم فائر بریگیڈ کو فون کرو۔ اس پر مشرف نے کہا کہ کچھ نہیں ہو رہا اب۔

اتنا سننے کے بعد مونو نے کہا کہ پانی والے کو کال کر دو۔ جواب میں مشرف نے کہا کہ کچھ نہیں ہو سکتا ہے۔ میرے گھر کا دھیان رکھنا۔ کسی کو ایک دم سے مت بتانا۔ پہلے بڑوں کو بتانا۔ میرے کنبے کو لینے پہنچ جانا۔ تجھے چھوڑ کر اور کسی پر بھروسہ نہیں ہے، کیونکہ اب سانس بھی نہیں لی جا رہی ہے۔ اس کے کچھ سیکنڈ کے بعد آواز تھم گئی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading