مرکز سنی دعوت اسلامی پر محفلِ غوث اعظم و توشۂ مبارک کامیابی سے ہمکنار

مالیگاؤں :- ماہ ربیع الآخر کی گیارہویں شب میں *عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں* کے زیر اہتمام سالانہ محفل نعت و منقبت و ختم قادریہ کبیر کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کی بیشمار برکتیں و رحمتیں حاصل ہوتی ہے امسال 8/ دسمبر 2019 ء ہجری تاریخ کی گیارہویں شب بروز اتوار بعد نمازِ عشاء مرکز سنی دعوت اسلامی جامع مسجد یارسول اللہ ﷺ پر بسلسلۂ یوم عرس حضرت سلطان شیخ سیّد شاہ عبد القادر جیلانی سرکار غوث پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ* کے سالانہ محفل نعت و منقبت و توشہ شریف کا انعقاد *آل رسول الحاج حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں)* کی سرپرستی میں کیا گیا.

جسمیں کثیر تعداد میں *عاشقانِ غوث الوری* نے شرکت کرتے ہوئے اپنے دامن کو گوہر مراد سے بھرا محفل کا آغاز تلاوت کلام ربانی سے ہوا بعدہ معمول سنی دعوت اسلامی کے مطابق *قصیدۂ بردہ شریف* پڑھا گیا اور سلسلہ نعت و منقبت شروع ہوا *جمیعت الحسان مالیگاؤں* کے مبلغین نے اپنی مترنم و دلکش آواز میں نعت و منقبت کا نذرانہ پیش کر تے ہوئے محفل کی رونق کو مزید دوبالا کیا بالخصوص *حضرت حافظ سید مقیم نوری، قاری نور محمد رضوی، جمیل احمد رضوی، محمد نعیم نوری، قاری عبد السلام قادری،* صاحبان نے بارگاہِ غوثیت میں نذرانۂ منقبت پیش کرتے ہوئے فیضانِ قادری سے اپنے اور سامعین کے قلوب کو منور و مجلہ کیا *حافظ محمد غفران اشرفی* نے سیرت وکمالات غوث اعظم پر خصوصی خطاب کیا.

حضرت حافظ مقصود اشرف صاحب نے اجتماعی طور پر *ختم قادریہ کبیر* کروایا وظائف کے بعد کل مومنین و مومنات کے لئے خصوصی دعا کی گئی اس بابرکت بزم میں برادرانِ اسلام کے علاوہ *سادات کرام، علمائے کرام، مفتیان عظام، ائمہ مساجد اہلسنت، و عمائدین شہر* کثیر تعداد میں حاضر تھے شجرہ خوانی دعا و سلام باقیام اور تقسیمِ تبرک کے بعد محفل کا اختتام ہوا.

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading