میرے بیٹے کو آہستہ آہستہ قتل کیا جارہا ہے :کرسٹین اسانج

اقوام متحدہ ۔13 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی والدہ کرسٹین اسانج نے امریکی اور برطانوی حکومتوں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ میرے بیٹے کو جس نے صحافت کی ایک نئی نظیر قائم کی اور جرائم و بدعنوانیوں کے متعدد معاملات کو منظرعام پر لانے میں اہم رول ادا کیا اور جسے کئی ایوارڈس سے بھی نوازا جاچکا ہے ، آہستہ آہستہ ،ظالمانہ اور غیرقانونی طریقہ سے ’’قتل ‘‘ کررہے ہیں ۔ انھوں نے اقوام متحدہ کی ایک خصوصی رپورٹ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا جو خصوصی رپورٹر نیلز میلزر نے تیار کی ہے جن کا یہ کہنا ہے کہ اسانج پر ڈھائے جانے والے مظالم اور اذیتوں کا اب خاتمہ ہونا چاہئے ۔

Read More

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading