میانمار میں اغوا پانچ ہندوستانی شہری رہا، ایک کی موت

نئی دہلی: میانمار کے صوبے رخائن میں باغی اركان فوج کے ذریعہ یرغمال بنائے گئے پانچ ہندوستانیوں، میانمار کے رکن پارلیمنٹ سمیت میانمار کے پانچ شہریوں کو رہا کرا لیا گیا۔ دریں اثنا، ذیابیطس کے مرض میں مبتلا 60 سالہ ہندوستانی شہری کا دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔


وزارت داخلہ کی جانب سے منگل کو یہاں جاری سرکاری بیان میں کہا گیا کہ جب یہ سبھی لوگ تین نومبر کو چن ریاست کے پلیٹوا سے ركھائن کے كيكٹاو جا رہے تھے تو راستے میں باغی ارکان فوجیوں نے انہیں یرغمال بنا لیا تھا۔

واضح رہے کہ 3 نومبر کومیانمار کے ایک رکن پارلیمان اور 2 ٹرانسپورٹروں اور 2 تیز رفتار کشتی چلانے والوں کو ارکان کے فوجیوں نے میانمار کی ریاست چن کے پلیٹوا سے اغوا کرلیا تھا۔ یاد رہے کہ یہ اغوا شدہ ہندوستانی شہری میانمار میں کلادان روڈ پروجیکٹ میں تعمیراتی کام کررہے تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ بدقسمتی سے ان پانچوں ہندوستانی شہریوں میں سے ایک بزرگ ہندوستانی شہری کی ارکان کے فوج کی حراست میں ہی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق مہلوک شخص ذیابیطس کے شدید مرض میں مبتلا تھا۔مہلوک شخص کی لاش کے ساتھ چاروں رہا کیے جانے والے ہندوستانی شہری ستوے پہنچ گئے ہیں۔ جہاں سے وہ اپنے وطن واپسی کے لیے ینگون کے لیے روانہ ہوں گے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading